صحافیوں کو نشانہ بنانے میں حوثی داعش کے نقشِ قدم پر: یمنی وزیر اطلاعات
یمن کے وزیر اطلاعات معمّر الاریانی نے عالمی برادری اور بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ یمنی صحافیوں کو نشانہ بنانے کے سبب ایران نواز حوثی ملیشیا کے خلاف ضروری اقدامات کریں۔ الاریانی نے اپنی ٹوئیٹ میں بتایا کہ یمن میں حوثی باغی اپنے زیر قبضہ علاقوں میں صحافیوں اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔ باغیوں کی جانب سے صحافیوں اور میڈیا سے متعلق افراد کے ناموں اور تصاویر پر مشتمل سکیورٹی فہرستیں بھی جاری کی گئی ہیں۔
الاریانی کا کہنا ہے کہ حوثی ملیشیا جس روش پر چل رہی ہے وہ دہشت گرد تنظیموں کے لیے کوئی نئی بات نہیں اس لیے کہ القاعدہ اور داعش پہلے ہی ان کارستانیوں کو انجام دے چکے ہیں۔ الاریانی نے مطالبہ کیا کہ یمن کے صحافیوں کو نشانہ بنانے کے سلسلے میں منظّم طور پر جاری اس مہم کو روکا جائے۔
بلاغ للمنظمات الدولية
— معمر الإرياني (@ERYANIM) December 24, 2017
تلاحق مليشيا #الحوثي_الايرانية الصحفيين والاعلاميين في المناطق الخاضعة لسيطرتهم عبر قوائم امنية
وهذا ليس بغريب على التنظيمات الارهابية،فقد سبقهم بذلك داعش والقاعدة.
اطالب من المجتمع الدولي والمنظمات المعنية بالصحفيين الوقوف ضد الاستهداف الممنهج للصحفيين pic.twitter.com/x8EaGLvp1J