سعودی عرب میں صحرائی جہازوں کا منفرد میلہ سج گیا
شاہ عبدالعزیز اونٹ میلے میں شریک جانوروں کی سج دھج دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے
سعودی فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر سرپرستی مملکت میں شاہ عبدالعزیز اونٹ میلے کے دوسرے مرحلے کا باقاعدہ آغاز کل سوموار کے روز ملک کی جنوبی گورنری الدھناء میں الصیاھد کے مقام پر ہوا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ’اونٹ - ایک تہذیب‘ کے عنوان سے اونٹ میلے کی انتظامیہ کی طرف سے وضع کردہ طریقہ کار کے مطابق سرگرمیاں شروع کی گئیں جن میں ملک بھر سے اہم شخصیات بھی شرکت کر رہی ہیں۔
میلے میں حصہ لینے والے اونٹوں کے مالکان کی طرف سے شاہ عبد العزیز ایوارڈ کے لیے اپنے اونٹوں کا انفرادی جائزہ پیش کرنے اور مقابلوں کا فیصلہ کرنے کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔
اونٹوں کے اس رنگا رنگ میلے میں حصہ لینے والے ’دق لونی الشعل‘ کی نمائش کرنے والے مالکان میں بدر الحمیدی معتب المطیری، حمدان جفرات سعد السبیعی، سمحی عبدالھادی حمد الھاجری، سعد علی عبداللہ النصیب، سعود زید سعود الغربی، سلطان کمیخ السفرانی العجمی، سلیمان محسن مصرقع العجمی، شبیب فیصل قبلان الدوسری، صالح عبداللہ سعود العجمی، عبداللہ مفرح معیض الرشیدی، مطلق صقر الفطیمانی السھلی، نوا مناخی معیض العتیبی اور ھذال سفر عبداللہ العتیبی شامل ہیں۔
’دق حمر‘کی نمائش کرنے والوں میں بندر فھاد جخب السعدی، جلال محمد عبدالمانع البقمی، حمد محمد حمد آل منصور، خالد سعد عبیداللہ اللحیانی، سلطان محمد فھد الغیثی، صائل محمد ضیف اللہ الشلوی، فھد عبداللہ علی العصیمی، فیصل شبیب دغیم المطیری، فیصل محیمید خصیوی العتیبی، کاسب خلیفہ قدغوش العتیبی، مبارک سالم ھادی الجعیدی، محسن فالح سعود العتیبی، محمد سعود جودان العتیبی اور محمد میسفر مفلح الصواط مقرن دعیج عبید العتیبی شامل ہیں۔
میلے کے پہلے روز اونٹوں کے شوقین اور میلے میں دلچسپی رکھنے والے فراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
-
سعودی عرب میں 12 ہزار سال پرانا اونٹ ملاحظہ فرمائیں
سعودی عرب میں چٹانوں پر مصوری اور نقاشی کے ذریعے بنائی گئی اونٹوں کی تصاویر ...
مشرق وسطی -
مسکراتے اونٹ نے مصری نوجوانوں کو 'ہیرو' بنا دیا
مصری نوجوان حسام انتیکا کو اندازہ نہیں تھا کہ وہ اونٹ کے ساتھ تصویر بنا کر سوشل ...
ایڈیٹر کی پسند -
'باغی' اونٹ نے مالک کو زمین پر پٹخ دیا: ویڈیو
اونٹوں گھوڑوں اور اس قبیل کے دوسرے پالتو جانوروں کی اپنے مالکوں سے وفاداریاں ضرب ...
ایڈیٹر کی پسند -
یمنی شہری بین البر اعظمی سفر اونٹ پر کرے گا
سفر کا مقصد امن و محبت کا فروغ اور ماضی کو آواز دینا ہے
مشرق وسطی -
''آ اونٹ مجھے مار''، سعودی کسان اونٹوں کی محبت کے اسیر
مرس اونٹوں سے نہیں، سعودی کسانوں کا وزارت صحت کو چیلنج
مشرق وسطی -
اونٹ سوار پیٹ کی آگ بجھانے فاسٹ فوڈ چین میں داخل
واقعے کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تیزی سے مقبول
ایڈیٹر کی پسند