ایران میں گرفتار تمام مظاہرین کوفوری رہا کرنے کا امریکی مطالبہ
ٹرمپ ایران کے ساتھ طے پائے جوہری سمجھوتے پرنظرثانی پرغور
امریکی حکومت نے ایران پر زور دیا ہے کہ وہ حالیہ احتحاج کے دوران گرفتار کیے گئے تمام مظاہرین کو فوری طور پر رہا کرے۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ طے پائے جوہری معاہدے کےمستقبل پرغور کررہے ہیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق وائیٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری سارہ سانڈرز نے ایک بیان میں کہا کہ ہم ایرانی ڈکٹیٹرشپ کے ہاتھوں بنیادی حقوق کامطالبہ کرنے والے عوام کے خلاف طاقت کے استعمال پر خاموش نہیں رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران میں انسانی حقوق کی پامالیوں کی ذمہ داری ایرانی حکام اور حکمران طبقے پرعاید کی جائے گی۔
ادھر وائیٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کو ایران میں ہزاروں کی تعداد میں پرامن مظاہرین کو گرفتار کرنے، انہیں اذیتیں دینے اور قتل کرنے سےمتعلق سامنے آنے والی رپورٹس پر گہری تشویش ہے۔ ہم ایرانی حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ گرفتار کیے گئے تمام پرامن مظاہرین کو فوری طورپر رہا کرے اور ان کے بنیادی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
-
روس اور ایران لازمی طور پر اِدلب میں بشار فوج کے حملے روکیں : ترکی
ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوش اوگلو نے بدھ کے روز کہا ہے کہ روس اور ایران پر لازم ...
بين الاقوامى -
ایران میں جاری احتجاج کی سازش میں ’مجاھدین خلق’ ملوث ہے: خامنہ ای
سپریم لیڈر نے حسن روحانی کے دعوے کی مخالفت کردی
مشرق وسطی -
ایران : گرفتار مظاہرین کی تعداد 3700 ، دورانِ حراست 3 افراد ہلاک
ایرانی ویب سائٹوں کے مطابق ملک میں جاری حالیہ احتجاج کے دوران گرفتار ہونے والے ...
مشرق وسطی