مصر : پہلی مرتبہ کابینہ میں 6 خواتین شامل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

مصر میں اتوار کے روز دو خواتین وزراء کے تقرر کے نتیجے میں 1962 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ حکومتی کابینہ میں بیک وقت 6 خواتین وزراء شامل ہیں۔

وزیراعظم ڈاکٹر شریف اسماعیل کی سربراہی میں موجودہ مصری کابینہ میں شامل 6 خواتین وزراء یہ ہیں : وزیر یک جہتی ڈاکٹر غازہ والی ، وزیر منصوبہ بندی ڈاکٹر ہالہ السعید ، وزیر ہجرت نبیلہ مکرم ، بین الاقوامی تعاون کی وزیر ڈاکٹر سحر نصر ، وزیر سیاحت ڈاکٹر رانیا اور وزیر ثقافت ایناس عبداالدائم۔

مصر میں 25 ستمبر 1962 کو صدر جمال عبدالناصر نے حکمت ابو زید کو سماجی امور کا وزیر مقرر کیا تو وہ ملکی تاریخ میں پہلی خاتون وزیر تھیں۔ اس کے بعد سے اب تک مصری کابینہ میں 27 خواتین وزراء کا تقرر کیا جا چکا ہے۔

صدر انور السادات اور حسنی مبارک کے ادوار کے علاوہ جنوری 2011 کے انقلاب کے بعد تشکیل پانے والی حکومت میں بھی خواتین نے وزارتیں سنبھالنے کا سلسلہ جاری رکھا۔

موجودہ صدر عبدالفتاح السیسی کے دور میں مجموعی طور پر اب تک دس خواتین نے مختلف وزارتوں کے قلم دان سنبھالے۔

موجودہ صدر عبدالفتاح السیسی کے دور میں مجموعی طور پر اب تک دس خواتین نے مختلف وزارتوں کے قلم دان سنبھالے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں