سُوشی کانفرنس سے قبل اِدلب اور غوطہ میں روسی جارحیت میں اضافہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

روس میں کل منگل کے روز شام کے حوالے سے مقررہ سُوشی کانفرنس کے انعقاد سے قبل روسی اور شامی فضائیہ کے طیاروں نے اِدلِب کے دیہی علاقوں اور مشرقی غوطہ پر بم باری کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ یہ پیش رفت شامی اپوزیشن کی سپریم مذاکراتی کمیٹی اور دیگر فریقوں کی جانب سے سُوشی کانفرنس میں شرکت سے گریز کے بعد سامنے آئی ہے۔

اس سے قبل شام میں حمیمیم میں روسی فوجی اڈے نے شامی اپوزیشن کو کانفرنس کی دعوت قبول نہ کرنے کے نتائج سے خبردار کیا تھا۔ شامی اپوزیشن کی دھمکی دی گئی کہ اگر اس نے سُوشی میں روس کی جانب سے تیار کردہ سیاسی راستے میں شمولیت اختیار نہ کی تو پھر عسکری آپشن کا سہارا لیا جائے گا۔

ایسا نظر آتا ہے کہ شامی اپوزیشن کے خلاف روسی دھمکیوں پر عمل درامد شروع ہو گیا ہے۔ روسی فضائیہ اور بشار کی فوج کے طیاروں نے درجنوں فضائی حملوں میں اِدلب کے مشرقی دیہی علاقوں کو نشانہ بنایا۔

چند روز قبل ماسکو نے شامی اپوزیشن کے مرکزی علاقوں پر بم باری نمایاں طور پر کم کر دی تھی۔ اس اقدام کا مقصد سُوشی کانفرنس میں شرکت کے لیے شامی اپوزیشن اور عسکری گروپوں کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں