اسدی فوج کی مشرقی الغوطہ پرمیزائلوں اور بموں کی بارش

ادلب میں بیرل بموں اور بھاری توپ خانے کا استعمال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

شام میں اسدی فوج کی جانب سے دمشق کے نواحی علاقے مشرقی الغوطہ میں وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے فراہم کردہ رپورٹس کے مطابق مشرقی الغوطہ میں حوثیوں کی بمباری کے نتیجے میں متعدد شہری جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔

الحدث نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق بشارالاسد کی وفادار فوج نے مشرقی الغوطہ کے قصبوں مسرابا اور اوتایا جب کہ دوما اور حرستا شہروں میں شہری آبادی پر 100 میزائل اور فضائی حملے کیے ہیں۔

انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والے ادارے ’آبزرویٹری‘ کے مطابق اسدی فوج نے میزائلوں، جنگی طیاروں سے بمباری کے ساتھ بھاری توپ خانے سے بھی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر مادی نقصان ہوا ہے جب کہ متعدد شہری بھی ہلاک اورزخمی ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق مشرقی الغوطہ کے قریبی شہر عربین میں اسدی فوج، اس کی وفادار ملیشیا اور اپوزیشن گروپوں کے درمیان گھمسان کی جنگ جاری ہے۔ لڑائی میں متعدد شہریوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

انسانی حقوق آبزویٹری کے مطابق ادلب کے علاقے خان الشیخون میں اسدی فوج نے توپ خانے سے شدید گولہ باری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے۔اسدی فوج کی جانب سے معرۃ النعمان اور سراقب کے مقامات پر بیرول بموں سے حملے کیے جس میں متعدد افراد کےمارے جانے کی خبریں آئی ہیں۔

حماۃ گورنری کے مضافاتی علاقے الزارۃ مین بھی اسدی فوج نے بھاری توپ خانے سے گولہ باری کی جس نتیجے میں متعدد مکانات کو نقصان پہنچا اور شہری زخمی ہوئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں