عراق: 25 لاکھ بے گھر افراد کی اپنے علاقوں میں واپسی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

عراق میں بے گھر افراد کی امداد اور بحالی سے متعلق ہائی کمیشن کے سربراہ اور وفاقی وزیر جاسم الجاف نے اعلان کیا ہے کہ 25 لاکھ کے قریب بے گھر افراد اپنے علاقوں کی آزادی کے بعد گھروں کو لوٹ رہے ہیں۔

جمعرات کے روز ایک پریس کانفرنس میں الجاف نے بتایا کہ واپسی کا عمل بالخصوص دو صوبوں انبار اور نینوی میں بہت تیزی سے جاری ہے۔

انہوں نے باور کرایا کہ کرکوک صوبے میں بے گھر افراد کی حویجہ ، داقوق اور طوز واپسی کے اچھے انتظامات ہیں۔

عراقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزارت ہجرت اور بے گھر افراد سے متعلق ہائی کمیشن کے درمیان رابطہ کاری سے ان لوگوں کو اپنے اصل علاقوں میں پہنچنے پر مطلوبہ بنیادی لوازمات فراہم کیے جانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

الجاف نے متعلقہ اداروں اور فریقوں سے مطالبہ کیا کہ وہ آزاد کرائے جانے والے علاقوں میں اپنی کوششوں اور سرگرمیوں کو بڑھا دیں وہاں استحکام اور معمول کی زندگی کو جلد از جلد دوبارہ یقینی بنایا جا سکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں