اقوام متحدہ کا فوری طور پر شام میں جارحیت روک دینے کا مطالبہ
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل آنتونیو گوتریس نے ہفتے کے روز مطالبہ کیا ہے کہ شام میں جارحیت کا سلسلہ فوری طور پر روک دیا جائے۔ یہ مطالبہ جنگ سے تباہ حال ملک میں اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد سامنے آیا ہے۔
اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے ایک بیان میں بتایا کہ سکریٹری جنرل گوترش "شام میں تشویش ناک عسکری جارحیت اور تنازع کی خطرناک حد تک توسیع کو قریب سے دیکھ رہے ہیں"۔
گوترش نے شام اور خطّے میں تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی قانون کی پاسداری کریں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ "صرف فروری کے پہلے ہفتے میں فضائی حملوں کے دوران 1000 سے زیادہ شہریوں کے ہلاک و زخمی ہونے کی معلومات موجود ہیں"۔
اسرائیل نے ہفتے کے روز وسیع پیمانے پر فضائی حملے کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے شامی اراضی کے اندر "ایرانی اور شامی" اہداف کو نشانہ بنایا۔ یہ کارروائی اسرائیل کی سرحد کے اندر اسرائیلی فضائیہ کا ایک F-16 طیارے کے گرنے کے بعد سامنے آئی۔
اسرائیلی اخبار "ہآریٹز" کے مطابق تقریبا 30 برسوں میں یہ پہلا موقع ہے کہ شام میں حملوں کے دوران طیارہ شکن ہتھیاروں کے سبب اسرائیل اپنے کسی لڑاکا طیارے سے محروم ہو گیا۔
-
سنہ 1982ء کے بعد شام میں اسرائیل کا سب سے بڑا حملہ
ہفتے کے روز مشرق وسطیٰ میں اس وقت خطرناک ڈرامائی صورت حال سامنے آئی جب شام میں ...
مشرق وسطی -
شمالی شام میں کرد ملیشیا نے ترک فوج کا ایک ہیلی کاپٹر مار گرایا
شام کے شمالی علاقے میں کرد جنگجوؤں کے خلاف کارروائی کے دوران میں ترک فوج کا ...
بين الاقوامى -
جہادی گروپ ’دی بیٹلز‘ کے دو برطانوی دہشت گرد شام میں گرفتار
شام میں جنگی کارروائیوں میں مصروف دو برطانوی نژاد جہادیوں کی گرفتاری کی تصدیق کر ...
بين الاقوامى