صنعاء : مسجد کے نمازیوں نے حوثی نواز خطیب کو منبر سے اتار کر نکال دیا
یمن میں سوشل میڈیا پر ایک وڈیو کلپ گردش میں آ رہا ہے جس میں صنعاء کی ایک مسجد میں نماز جمعہ کے لیے مقرر حوثی نواز خطیب کو نمازیوں کے ہاتھوں منبر سے ہٹاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس موقع پر جامع مسجد ہائل میں موجود نمازیوں نے ایک آواز ہو کر نعرہ لگایا کہ "نکل جاؤ ، تم لوگوں نے ملک کو تباہ کر ڈالا"۔
اس وڈیو سے یمنی عوام کے دلوں میں حوثی جماعت کے لیے غم و غصے کا اظہار ہوتا ہے۔
تقریبا ایک سال قبل بھی اس طرح کا واقعہ پیش آیا تھا جب حوثی ملیشیاؤں نے صنعاء کی مساجد میں اسلحے کے زور پر نمازیوں پر اپنے خطیبوں اور آئمہ کو مسلط کرنے کی کوشش کی۔ یہ آئمہ ہر نماز کے بعد لوگوں کو حوثیوں کے حق میں نعرہ لگانے پر مجبور کرتے تھے۔
-
حوثی ملیشیا اس وقت بدترین صورت حال سے دوچار ہے: منحرف کمانڈر
صنعاء میں بیشتر فوجی کمانڈر حوثیوں سے گلوخلاصی کے لیے مناسب وقت کے منتظر ہیں
بين الاقوامى -
حوثی جنگجو اپنی قبر کے ساتھ زندہ ہو کر کیسے بیٹھ گیا؟
حوثی ملیشیا نے ضامر میں کس کو اپنے جنگجو کی جگہ قبر میں اتار دیا، لواحقین بھی ...
ایڈیٹر کی پسند -
حوثی باغیوں کا اہم عسکری عہدیدارمںحرف ہوکرسرکاری فوج میں شامل
حوثی ’دہشت گرد مافیا‘بیرونی آقاؤں کے اشاروں پر کام کرتا ہے:بریگیڈیئر العمری
مشرق وسطی