صنعاء کے ملٹری میوزیم سےعلی صالح کے نام و نشان مٹا دیے گئے
حوثیوں کی اجارہ داری اورانتقامی سیاست کی بدترین مثال
ایران نواز حوثی ملیشیا نے یمن کے صدر مقام صنعاء میں قائم تاریخی ملٹری اسٹیڈیم پراپنی اجارہ داری قائم کرتے ہوئے عجائب گھرمیں موجود مقتول سابق صدرعلی عبداللہ صالح سے متعلق تمام اشیاء ہٹا دیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق صنعاء کے وسط میں واقع آزادی اسٹیڈیم میں قائم عجائب گھر میں موجود سابق صدر کے نام ونشان کو مٹانے کی باقاعدہ مہم چلائی گئی۔
یمن کی جنرل پیپلز کانگریس کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حوثیوں نے سابق صدر علی صالح کی جمع کردہ اشیاء کو وہاں سے ہٹا دیا ہے۔ ان میں سابق صدر کے اپنے استعمال میں رہنے والی اشیاء اور ملبوسات بھی شامل تھے مگر حوثیوں نے ان کی جگہ حوثی تحریک کے بانی حسین بدرالدین الحوثی سے نسبت رکھنے والی اشیاء رکھ دی ہیں۔
پیپلزکانگریس نے حوثیوں کے اس اقدام کو ضد،نفرت اور اخلاقی انحطاط کی بدترین مثال قرار دیا ہے۔
-
صنعا ء میں ارحب کے معرکے کے بعد بغاوت کا خاتمہ ہوجائے گا: یمنی کمانڈر
یمنی حکومت کی فورسز نے دارالحکومت صنعا ءکے نواح میں واقع ضلع ارحب کی جانب ...
بين الاقوامى -
حوثی باغیوں نے اقوام متحدہ کی ٹیم کو صنعا میں داخلے سے روک دیا
یمن میں حوثی ملیشیا نے بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کی ایک اور خلاف ورزی کا ...
بين الاقوامى