’سعودی ولی عہد کا دورہ برطانیہ ایران اور قطر کو ہضم نہیں ہورہا‘
ولی عہد دورے کی کامیابی میں سعودیہ کا کلیدی کردار ہے:قرقاش
متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے تاریخی دورہ برطانیہ کو کامیاب بنانے میں سعودی عرب کا محور کردار ہے۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ’ٹوئٹر‘ پر پوسٹ کی گئی متعدد ٹویٹس میں انہوں نے کہا کہ ’شہزادہ محمد بن سلمان کےتاریخ ساز دورہ برطانیہ کو کامیاب بنانے میں سعودی عرب نے محوری کردار ادا کیا۔ سعودی عرب کی کامیابی عرب دنیا کی کامیابی ہے۔ سعودی عرب کی اصلاحات کی پالیسی اور اعتدال پسندانہ روش نے سعودی کردار کو مزید مستحکم کیا ہے‘۔
اماراتی وزیر کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد کے دورہ برطانیہ پر قطر اور ایران کی طرف سے تنقید ان ملکوں کے اخلاقی افلاس اور مایوسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
انور قرقاش کا کہنا تھا کہ ایران اور قطر ہمیشہ مایوسی پھیلانے اور عرب ممالک کے خلاف نفرت کو ہوا دینے کی بات کرتے ہیں۔ اگر آپ شہزادہ محمد بن سلمان کی تاریخ ساز کامیابی کو گورا نہیں تو بہتر ہے آپ خاموش رہیں۔
خیال رہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان گذشتہ بدھ کو تین روزہ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچے تھے۔ برطانوی دورے کے دوران انہوں نے ملکہ برطانیہ، برطانوی وزیراعظم اور دیگر حکومتی عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں۔
-
شاہ سلمان سے لبنانی وزیراعظم سعدالحریری کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
لبنانی وزیراعظم سعد الحریری سعودی عرب کے سرکاری دورے پر الریاض پہنچے ہیں۔ ...
بين الاقوامى -
وزارت دفاع کی ترقی کے حوالے سے شاہ عبداللہ کا محمد بن سلمان سے کیا مطالبہ تھا ؟
سعودی عرب میں پیر کی شام جاری ایک شاہی فرمان میں وزارت دفاع کی ترقی سے متعلق ...
مشرق وسطی -
شاہ سلمان کی 64 سال پرانی تصویر میں نظر آنے والے ٹیلی فون کا قصّہ
سعودی ٹیلی کوم کمپنی کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر خالد البیاری نے فرماں روا شاہ سلمان بن ...
مشرق وسطی