ٹرمپ نے شام کی تعمیر نو کے لیے مختص 20 کروڑ ڈالر منجمد کر دیے
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام کی تعمیر نو کے لیے مختص 20 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی رقم منجمد کر دینے کا حکم جاری کیا ہے۔
اخبار نے اپنی جمعے کی اشاعت میں بتایا ہے کہ ٹرمپ نے ایک صحافی کے مضمون میں یہ پڑھا تھا کہ امریکا نے شام کی تعمیر نو میں حصّہ لینے کے واسطے رقم کی ادائیگی کا عہد کیا ہے۔ اس کے بعد ٹرمپ نے وزارت خارجہ کو متعلقہ رقم منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔
اس سے قبل ٹرمپ اوہایو میں صنعتی ورکروں سے خطاب کے دوران یہ اعلان کر چکے ہیں کہ امریکی افواج "بہت جلد" شام سے چلی جائیں گی اور اب دوسروں کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ شام کا خیال رکھیں۔ اس موقع پر ٹرمپ نے مشرق وسطی کی جنگوں میں امریکا کی جانب سے 7 ہزار ارب ڈالر ضائع کر دیے جانے پر افسوس کا اظہار کیا۔
شام میں اس وقت دو ہزار سے زیادہ امریکی فوجی موجود ہیں جو ملک میں جاری تنازع میں براہ راست ملوث ہوئے بغیر داعش تنظیم کے خلاف برسرِ جنگ عرب کُرد اتحاد کی معاونت کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ امریکا ک سابق وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے رواں برس جنوری میں اعلان کیا تھا کہ امریکی فورسز کو شام میں باقی رہنا چاہیے تا کہ داعش اور القاعدہ کو واپسی سے روکا جا سکے اور ایران کو شام میں پنجے گاڑنے کے موقع سے محروم کیا جا سکے۔
-
فرانس شام میں کردوں کی حمایت سے باز رہے ورنہ نشانہ بنے گا:ترکی
ترکی نے فرانس کو خبردار کیا ہے کہ وہ شام میں کرد جنگجوؤں کی حمایت سے باز رہے ...
بين الاقوامى -
فرانسیسی صدر کی ترکی اور شام کے کُردوں کے درمیان ثالثی کی پیش کش
فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں نے جمعرات کے روز کرد اور عرب جنگجوؤں پر مشتمل اتحاد ...
بين الاقوامى -
ایران شام ، عراق ، لبنان ، بحرین اور یمن میں دہشت گردی کی حمایت کررہا ہے: سعودی سفیر
امریکا میں متعیّن سعودی سفیر شہزادہ خالد بن سلمان نے کہا ہے کہ ایرانی ...
بين الاقوامى