فرانسیسی صدر کی ترکی اور شام کے کُردوں کے درمیان ثالثی کی پیش کش
فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں نے جمعرات کے روز کرد اور عرب جنگجوؤں پر مشتمل اتحاد "سیرین ڈیموکریٹک فورسز" (ایس ڈی ایف) کے ایک وفد سے ملاقات کی۔
فرانسیسی ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ماکروں نے داعش تنظیم کے خلاف ایس ڈی ایف کی قربانیوں اور فیصلہ کن کردار کو سراہا۔
ایلیزے پیلس کے بیان کے مطابق فرانسیسی صدر نے دہشت گردی کے مسلسل خطرے کے بیچ اس معرکے کی ترجیحی اہمیت کو باور کرایا۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ فرانس اور عالمی برادری کی مدد سے سیرین ڈیموکریٹک فورسز اور ترکی کے درمیان بات چیت کا سلسلہ قائم ہو گا۔
سیرین ڈیموکریٹک فورسز کو شام میں داعش تنظیم کے خلاف انسدادی مہم میں پیش رو کی حیثیت حاصل رہی۔
-
عراق: 12 مسلح کرد ترکی کے فضائی حملے کا نشانہ
ترکی کی فوج نے بدھ کے روز اپنی ایک ٹوئیٹ میں اعلان کیا ہے کہ شمالی عراق میں ترکی ...
مشرق وسطی -
ایردوآن کا عفرین پر کنٹرول کا اعلان، ترکی کے پرچم لہرا دیے گئے
ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے اعلان کیا ہے کہ ان کی فوج نے شام کے شہر عفرین پر ...
بين الاقوامى -
ترکی کی فوج کا شام میں عفرین کے گھیراؤ کا اعلان
ترکی کی فوج نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ اس نے شمالی شام میں واقع قصبے عفرین کا ...
مشرق وسطی