امریکی فورس شام سے واپس بلانے کا وقت آ گیا ہے: ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز باور کرایا ہے کہ وہ شام سے امریکی فوج کا انخلاء چاہتے ہیں۔ ٹرمپ کا یہ موقف اُن کے زیر صدارت امریکی قومی سلامتی کونسل کے اُس اجلاس سے قبل سامنے آیا ہے جس میں شام کی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ "میں چاہتا ہوں کہ ہماری فورسز اپنے وطن لوٹ جائیں۔ میں اپنی قوم کی تعمیر نو کا آغاز کرنا چاہتا ہوں"۔ انہوں نے مزید کہا کہ "ہمارا بنیادی مشن داعش تنظیم سے چھٹکارہ حاصل کرنا ہے۔ اس مشن میں ہم تقریبا کامیاب ہو چکے ہیں۔ اب ہم بہت جلد ایک فیصلہ کرنے والے ہیں"۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ جمعرات کو اعلان کیا تھا کہ امریکی فوج بہت جلد شام سے کوچ کر جائیں گی۔ شام میں امریکی اسپیشل فورسز داعش تنظیم کے خلاف برسرِ جنگ بین الاقوامی اتحاد میں شامل ہو کر مختلف علاقوں میں تعینات ہیں۔ ٹرمپ نے کہا تھا کہ "ہماری فورسز جلد شام سے کوچ کریں گی اور اس امر کو دیگر فریقوں کے لیے چھوڑ دیا جائے گا۔ ہم نے داعش تنظیم کو سو فی صد ہزیمت سے دوچار کر دیا ہے۔ بڑے پیمانے پر اس کے ارکان کی پسپائی اور فرار دیکھنے میں آیا۔ ہم نے انہیں تیزی سے مات دی"۔
-
کیا ٹرمپ نے چین کے لیے تجارتی باب بند کردیا؟
چین اور امریکا کےدرمیان معاشی جنگ اور تجارتی محاذ آرائی نے دونوں ملکوں کو مشکل میں ...
مشرق وسطی -
ٹرمپ نے شام کی تعمیر نو کے لیے مختص 20 کروڑ ڈالر منجمد کر دیے
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام کی تعمیر نو کے لیے ...
مشرق وسطی -
’بے وقوف‘ کے لقب کے بعد ٹرمپ کا وائیٹ ہاؤس کی عہدیدار کا پرجوش الوداع
وائیٹ ہاؤس میں ڈونلڈ ٹرمپ کے قدم رکھنے کے بعد کئی پرانے چہرے غائب اور کئی نئے آئے۔ ...
بين الاقوامى