محمد بن سلمان امریکا کا دورہ مکمل کرنے کے بعد فرانس روانہ
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکا کا دورہ مکمل کرنے کے بعد اب فرانس کا رخ کیا ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی SPA کی جانب سے جاری سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی ہدایت اور فرانس کی حکومت کی جانب سے پیش کی گئی دعوت کے جواب میں سعودی ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود ہفتے کے روز فرانس کے سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے۔
بیان کے مطابق سعودی ولی عہد فرانسیسی صدر عمانوئل میکروں اور متعدد عہدے داران سے ملاقات کریں گے۔ اس دوران دونوں ملکوں کے درمیان خصوصی تعلقات کی مضبوطی اور دوطرفہ دل چسپی کے امور پر بات چیت ہو گی۔
امریکا سے روانگی سے قبل شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھیجے گئے ایک پیغام میں اُن کا شکریہ ادا کیا اور سعودی عرب اور امریکا کے درمیان تاریخی اور تزویراتی تعلقات کو سراہا۔
-
محمد بن سلمان کا امریکا میں ’گوگل‘ کے صدر دفتر میں شاندار استقبال
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکا کے دورے کے دوران عالمی شہرت ...
بين الاقوامى -
انتہا پسند اخوان المسلمون کی آئینی اولاد ہیں: محمد بن سلمان
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ دنیا بھرمیں پھیلے انتہا ...
مشرق وسطی -
ایران، اخوان اور انتہا پسند گروپ ’بدی کی تکون‘ ہیں: شہزادہ محمد بن سلمان
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ اسلام امن کا دین ہے جب کہ ...
مشرق وسطی