جنوبی سوڈان کے آرمی چیف کا دورہ مصر کے دوران انتقال
جنوبی سوڈان کی حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف مصر کے دورے کے دوران اچانک بیمار پڑنے سے انتقال کرگئے ہیں۔
خبر رساں اداروں کے مطابق آنجہانی جنرل جیمز اگونگو ایک سال قبل جنرل پال مالونگ کی برطرفی کے بعد آرمی چیف مقرر کیے گئے تھے۔
جنرل اگونگو کی موت مئی میں ان کے متوقع امن دوروں سے چند روز قبل ہوئی ہے۔ وہ ملک میں پانچ سال سے جاری خانہ جنگی کے خاتمے کے لیے علاقائی ممالک سے معاونت کے لیے دورے کی تیاری کررہے تھے۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ جنوبی سوڈان کے آرمی چیف پر مل کے صدر سیلفا کیر کی طرف سے حکمراں اتحاد کے حوالے سے جرات مندانہ فیصلے کرنے کے لیے سخت دباؤ تھا۔
-
اریٹریا کا قطر اور سوڈان پر دہشت گردی کی مالی معاونت کا الزام
قطر نے اریٹریاکے کسی ممکنہ حملے سے بچاؤ کے لیے سوڈان میں تین لڑاکا مِگ طیارے بھیج ...
بين الاقوامى -
برطانوی سفارت کار اورڈچ سفارت کارہ سوڈانی طریقے پررشتہ ازدوج میں منسلک
شادی سوڈان کی روایات کے مطابق انجام پائی
بين الاقوامى -
مصر سوڈان اور ایتھو پیا سے مل کر دریائے نیل سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے: صدر السیسی
مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ ان کا ملک سوڈان اور ایتھوپیا سے ...
بين الاقوامى