برطانوی سفارت کار اورڈچ سفارت کارہ سوڈانی طریقے پررشتہ ازدوج میں منسلک
شادی سوڈان کی روایات کے مطابق انجام پائی
سوڈان میں متعین ایک برطانوی سفارت کاراور ہالینڈ کی ایک سفارت کارہ خرطوم میں رشتہ ازواج میں منسلک ہوگئے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ نے تصاویر کی روشنی میں اس منفرد شادی پر روشنی ڈالی ہے۔ اس شادی کی دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں میاں بیوی کا تعلق یورپی ملکوں سے ہونے کے باوجود یہ شادی مکمل طورپر سوڈان کی مقامی روایات کے مطابق منعقد کی گئی۔
مقامی ذرائع ابلاغ اور عالمی میڈیا نے بھی ڈچ سفارت کارہ ’فیکا‘ اور خرطوم میں تعینات برطانوی سفارت کار اشتیاق غفور کی شادی کو بھرپور کوریج دی ہے۔
شادی کے موقع پردلہن فیکا نے سوڈان میں شادی بیاہ کے موقع پردلہنوں کے لیے تیار کردہ خصوصی گاؤن زیب تن کیا جب کہ دلہا نے روایتی سوڈانی چغہ، سرپر الحریرہ اور چیتے کی کھال کی ڈیزائن کے جوتے زیب تن کیے اور ماتھے پرہلال کی شکل کے سنہری چاند پر مشتمل ایک پٹی باندھ کر مقامی روایت کو زندہ کیا۔
شادی کے موقع پر سفارت کاروں کے علاوہ دیگر اہم شخصیات کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔ خواتین نے روایتی نغموں اور دف بجا کر شادی کی تقریب کو مزید دلچسپ بنا دیا۔
خرطوم میں قائم برطانوی سفارت خانے کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بھی ڈچ سفارت کارہ کی اشتیاق غفور کےساتھ شادی کی تصدیق کی گئی ہے۔ سفارت خانے کی جانب سے دونوں کو رشتہ ازدوج میں منسلک ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔
-
40 برس کی محبت کے بعد 90 سالہ برطانوی کامیڈیئن کی موت سے دو روز قبل شادی
اتوار کے روز 90 برس کی عمر میں فوت ہونے والے برطانیہ کے لیجنڈ مزاحیہ اداکار سَر ...
بين الاقوامى -
خوبرو سوڈانی اینکر نے متمول سعودی پرستار کی شادی کی پیشکش کیوں ٹھکرائی؟
ایک متمول سعودی پرستار نے شادی پر رضا مندی کی صورت سوڈان کی معروف ٹی وی اینکر ...
بين الاقوامى