یمن : تعز صوبے میں جھڑپیں اور فضائی حملے ، حوثیوں کے 2 کمانڈر ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن میں عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ تعز صوبے کے علاقے البرح میں سرکاری فوج کے ساتھ جھڑپوں میں باغی حوثی ملیشیا کے کم از کم 30 جنگجو ہلاک ہو گئے۔ مارے جانے والوں میں المخا کے محاذ پر حوثی نشانچیوں کا کمانڈر ابوناصر الحمزی بھی شامل ہے۔

ادھر ملحقہ محاذ مقبنہ میں بھی اتحادی طیاروں نے حوثی کمانڈر ابو الفضل الکیدانی کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ اس کے نتیجے میں مذکورہ کمانڈر اپنے کئی ساتھیوں سمیت جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

ادھر الحدیدہ صوبے کے جنوب میں حیس ضلعے میں اتوار کی صبح یمنی فوج اور عوامی مزاحمت کاروں کی حوثی ملیشیا کے ساتھ شدید جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ اس دوران سرکاری فوج کو عرب اتحاد کے اپاچی ہیلی کاپٹروں کی معاونت حاصل تھی۔

دوسری جانب آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کے طیاروں نے اتوار کو صبح سویرے یمن کے وسطی صوبے البیضاء میں باغی ملیشیا کے جتھوں اور ٹھکانوں کو بم باری کا نشانہ بنایا۔ اس کے نتیجے میں السوادیہ کے ضلعے میں حوثی ملیشیا کے متعدد ارکان ہلاک اور زخمی ہو گئے جب کہ جنگی ساز و سامان تباہ ہو گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں