یمن: اتحادی طیاروں کی صنعاء میں داخلہ اور دفاع کی وزارت کی عمارتوں پر بم باری
یمن کے دارالحکومت صنعاء میں عرب اتحاد کے طیاروں نے پیر کو صبح صادق کے وقت باغی حوثی ملیشیا کے زیر کنٹرول وزارت دفاع اور وزارت داخلہ کی عمارتوں کو نشانہ بنایا۔
اتحادی افواج کے لڑاکا طیاروں نے کتاف، باقم، ملاحیط اور میدی کے محاذوں پر حوثی ملیشیا کے مورچہ بند ٹھکانوں پر بھی درجنوں حملے کیے۔ حملوں میں درجنوں باغی ہلاک اور زخمی ہو گئے۔
ادھر یمن کی سرکاری فوج کے میڈیا سینٹر نے صعدہ کے مشرق میں کتاف کے محاذ پر پیش قدمی اور کتاف ضلعے کے مراکز پر دھاوے کی تصدیق کی ہے۔
دوسری جانب یمنی فوج کو باقام میں آل صبحان اور ابوبا کے علاقوں پر مکمل کنٹرول حاصل ہو گیا ہے۔