شام کے حوالے سے آستانہ بات چیت کا نواں دور کل سے شروع ہو گا
شام کے بحران کے حوالے سے بات چیت کا نواں دور پیر کے روز قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں شروع ہو رہا ہے۔
قازقستان کی وزارت خارجہ نے بات چیت کے نئے دور میں شامی بحران کے سیاسی حل سے متعلق تمام فریقوں کی شرکت کی تصدیق کی ہے۔
رواں برس جنوری میں روس کی جانب سے منعقد سُوشی کانفرنس برائے قومی مکالمہ کے بعد آستانہ اجلاس میں شامی حکومت اور اپوزیشن کے نمائندے پہلی مرتبہ آمنے سامنے ہوں گے۔ اجلاس میں شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسٹیفن ڈی میستورا بھی شرکت کریں گے۔
ادھر روس کے وزیر خارجہ کے ایک نائب میخائل بوگدانوف نے باور کرایا ہے کہ "آستانہ 9" میں مختلف امور زیر بحث آئیں گے۔ ان میں داعش تنظیم کی حتمی شکست کے لیے حالیہ کوششوں کو یکجا کرنا، تنازع کے فریقوں کے بیچ فائر بندی اور شام میں سیف زونز کا معاملہ شامل ہے۔ بوگدانوف کے مطابق اجلاس میں روس کی نمائندگی شام کے لیے روسی صدر کے خصوصی ایلچی الیگزینڈر لافرینٹیوو اور نائب وزیر خارجہ سرگئی فیرشینن کریں گے۔
شام میں انسانی حقوق کے سب سے بڑے نگراں گروپ المرصد کے مطابق روس، ترکی اور ایران کی سرپرستی میں ہونے والے آستانہ اجلاس کے پہلے روز کثیر جہتی خصوصی مشاورت ہو گی۔ بعد ازاں منگل کے روز عمومی اجلاس منعقد کیا جائے گا۔
-
شام میں اسرائیلی حملے میں 11 ایرانی ہلاک ہوئے: المرصد گروپ
شام میں جمعرات کو علی الصبح اسرائیلی بم باری اور فضائی حملوں میں کم از کم 11 ...
مشرق وسطی -
نیتن یاھو کے دورے کا نتیجہ،روس کا شام کو’S-300‘ دفاعی نظام نہ دینے کا اعلان
روسی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اپنے دورہ ...
مشرق وسطی -
اسرائیل کا شام میں موجود ایرانی ملیشیاؤں کو نکال باہر کرنے کا مطالبہ
اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے شام کے صدر بشارالاسد پر زور دیا ہے کہ وہ ...
مشرق وسطی