دبئی: 11 گاڑیوں کو آگ لگانے والے شخص نے مجرمانہ کارروائی کی وجہ بتا دی
دبئی میں ہفتے کے روز ایک شاپنگ مول کے باہر 11 گاڑیوں کو آگ لگانے والے شخص نے پولیس کی حراست میں آنے کے بعد اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔
دبئی پولیس میں فوجداری تفتیش کے شعبے کے ڈائریکٹر لیفٹننٹ کرنل عادل الجوکر نے بتایا ہے کہ ملزم ایک ایشیائی ملک کی شہریت رکھتا ہے اور وہ امارات سے فرار ہونے کی کوشش میں تھا۔ ملزم نے Dubai Outlet Mall کی پارکنگ میں موجود ایک بس کو ںذر آتش کیا جس کے بعد آگ نے نزدیک کھڑی دیگر گاڑیوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ ملزم نے مذکورہ بس کے ڈرائیور کے ساتھ اپنے ایک سابقہ ذاتی جھگڑے کے سبب انتقامی طور پر بس کو آگ لگائی تھی۔
دبئی پولیس ریکارڈ مدت میں جرم کے مرتکب شخص کو پکڑ لینے میں کامیاب ہو گئی۔