لیبیا میں 2015ء میں داعش کے ہاتھوں ذبح ہونے والے 20 مصریوں کی لاشیں واپس
لیبیا کے شہر سرت میں 2015ء میں داعش تنظیم کے ہاتھوں ذبح کر دیے جانے والے 20 قبطی مصریوں کی لاشیں آج پیر کے روز مصر پہنچ رہی ہیں۔ لاشوں کی واپسی لیبیا کے حکام کی جانب سے آمادگی کے بعد عمل میں آ رہی ہے۔
لیبیا کے حکام کو گزشتہ برس اکتوبر میں سرت شہر کو داعش تنظیم سے واپس لیے جانے کے بعد المہاری ہوٹل کے عقب میں مذکورہ مصریوں کی تدفین کے مقام کا انکشاف ہوا تھا۔ ملزمان کی جانب سے اس مقام کے بارے میں بتایا گیا۔
یاد رہے کہ دسمبر 2013ء میں لیبیا میں داعش تنظیم نے اعلان کیا تھا کہ سرت شہر میں 7 قبطی مصری ورکروں کو اغوا کر لیا گیا ہے۔ بعد ازاں جنوری 2015ء میں 14 مزید افراد کو سرت میں اُن کے گھروں سے اغوا کر لیا گیا۔ اس کے ایک ماہ بعد داعش تنظیم نے پانچ منٹ کے دورانیے پر مشتمل ایک وڈیو جاری کی۔ اس وڈیو میں تنظیم کے جنگجوؤں کے ایک گروپ کو مغوی قبطیوں کے سر پکڑے اور ان کے گلے کاٹتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔
-
داعش تنظیم کے 5 سینئر کمانڈر گرفتار کیے گئے ہیں : ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئیٹر پر جمعرات کے روز اعلان کیا کہ داعش تنظیم سے تعلق ...
بين الاقوامى -
عراق : داعش نے پارلیمانی انتخابی امیدوار کی ہلاکت کی ذمّے داری قبول کر لی
داعش تنظیم نے پیر کے روز ٹیلی گرام پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے ایک پیغام میں عراقی ...
مشرق وسطی -
ایران: شام میں داعش میں بھرتی 16 خواتین جیل کی سلاخوں کے پیچھے
تہران میں استغاثہ کے نمائندے عباس جعفری دولت آبادی کے مطابق ایرانی حکام نے داعش ...
مشرق وسطی