توقع ہے بیٹے کے قاتل کو آگ سے بھی سخت سزا دی جائے گی: ابو جواد الکساسبہ
داعش کے ہاتھوں زندہ جلائے گئے اردنی ہوا باز معاذ الکساسبہ کے والد ابو جواد الکساسبہ نے قاتل کے پکڑے جانے کے بعد کہا ہے کہ انہیں توقع ہے کہ میرے بیٹے کے قاتل کو آگ میں جلائے جانے سے زیادہ سخت اور عبرت ناک سزا دی جائے گی۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتےہوئے ابو جواد الکساسبہ نے کہا کہ اسے خوشی ہے معاذ کا قاتل پکڑا گیا ہے۔ اب اسے سزا سے بچنا نہیں چاہیے۔ اسے ایسی عبرت ناک سزا دی جائے تاکہ پوری دنیا اسے دیکھے۔
خیال رہے کہ داعش نے تین سال قبل اردن کا ایک جہاز شام میں مار گرانے کے بعد اس کے پائلٹ معاذ الکساسبہ کو گرفتار کر لیا تھا۔ بعد ازاں اسے ایک پنجرے میں بند کر کے آگ لگا دی گئی۔ اسے موت کے گھاٹ اتارے جانے کےمناظر ویڈیوز اور تصاویر کی شکل میں انٹرنیٹ پر پوسٹ کر کے خوف وہراس پھیلانے کی بھی کوشش کی گئی تھی۔
جب مقتول پائلٹ کے والد سے پوچھا گیا کہ اگر آپ کو معاذ کے قاتل سے ملاقات کا موقع ملے تو آپ اس سے کیا کہیں گے؟ اس پر ابو جواد الکساسبہ نے کہا کہ ’آپ ایک ایسے دکھی باپ کے بارے میں کیا خیال کرتے ہیں جس کے جواں سال بیٹے کو ایسی بے رحمانہ سزا دی گئی جس نے پوری دنیا کو ہلاک کر رکھ دیا تھا‘۔
ابو معاذ الکساسبہ کی بیٹے کے قاتل سمیت داعش کے پانچ اہم دہشت گردوں کی گرفتاری کے بعد میڈیا کے ساتھ یہ پہلی تفصیلی بات چیت ہے۔
خیال رہے کہ عراقی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے داعش کے پانچ انتہائی خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔ان میں صدام عمر الجمل نامی دہشت گرد بھی شامل ہے جس پر الزام ہے کہ وہ معاذ الکساسبہ کو زندہ جلانے والے دیگر داعشی دہشت گردوں کے گروپ میں شامل رہا ہے۔
مقتول پائلٹ کے والد نے توقع ظاہر کی کہ داعش اپنی انجام کو پہنچنے والی ہے تاہم اسے توقع نہیں کہ وہ بیٹے کے قاتل سے مل سکیں گے۔
انہوں نے عراقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ معاذ الکساسبہ کے قاتل کو سخت سے سخت سزا دے۔ اسے ایسی سزا دی جائے جو آگ سے بھی زیادہ سخت ہو۔
-
زندہ انسان کو آگ میں جلا کر مارنا حرام ہے: مفتی اعظم
معاذ الکساسبہ کو آگ میں جلانے والوں کا کوئی مذہب نہیں
بين الاقوامى -
اردنی پائلٹ کو بھوکے مگرمچھ کے سامنے ڈالنے کی تجویز
داعش کے ذہنی مریضوں کی طرف سے معاذ الکساسبہ کے لیے سزائیں تجویز
مشرق وسطی -
اردنی پائلٹ کو زندہ جلانے والا داعشی جلاد عراقی فوج کے قبضے میں
گذشتہ ہفتے عراق نے ’داعش‘ تنظیم سے تعلق رکھنے والے پانچ سینیر عسکریت ...
بين الاقوامى