حرم مکی میں جہیمان گروپ کے حملے کا سامنا کرنے والا سعودی سکیورٹی اہل کار
سعودی عرب اپنی سکیورٹی کی قدرت میں اضافے کے ساتھ ان تمام صلاحیتوں کے حصول کو یقینی بنا رہا ہے جو مملکت اور مقامات مقدسہ کو شدت پسند جماعتوں سے محفوظ رکھنے کے لیے مطلوب ہیں۔
العربیہ نیوز چینل نے 1979ء میں پیش آنے والے حرم مکی پر حملے کے واقعے کی یادیں تازہ کی ہیں، یہ حملہ جہیمان العتیبی نام شخص کی قیادت میں ہوا تھا۔ اس سلسلے میں العربیہ سے گفتگو کرتے ہوئے حرم مکی کی پولیس کے ایک سابق سکیورٹی اہل کار حامد الزہرانی نے واقعے کی تفصیلات پر روشنی ڈالی۔
الزہرانی کے مطابق اُس روز فجر کی نماز کے فورا بعد امامِ حرم شیخ السبیل رحمت اللہ علیہ کے نزدیک شدت پسندوں کی ایک بڑی تعداد کھڑی ہو گئی۔ ان کے پاس ہتھیار تھے اور وہ آوازیں بلند کر رہے تھے۔
یہ اچانک صورت حال واقعتا ایک بڑا دھچکا ثابت ہوئی۔ الزہرانی سمیت سعودی پولیس اور عالم اسلام کے تمام لوگوں کی اہم ترین خواہش اُس وقت یہ تھی کہ حرم شریف کے اندر موجود مسلمانوں کی جانیں محفوظ رہیں۔
الزاہرانی نے بتایا کہ حج کے بعد محرّم میں اُس وقت حرم شریف بھرا ہوا تھا۔ شدت پسندوں کا کمانڈر جہیمان العتیبی نے سفید رنگ کا لمبا چوغہ اور اس کے اندر چھوٹا ٹراؤز پہن رکھا تھا۔ اس کے سر پر روایتی سعودی رومال بھی تھا۔
سعودی حکومت نے آخر کار شدت پسندوں کی اس جماعت پر قابو پا کر حالات کو کنٹرول کر لیا۔ اس واقعے سے یہ بات بھی سامنے آ گئی کہ شدت پسند اپنے مفادات کے حصول کے لیے اسلامی تعلیمات کی کس حد تک خلاف ورزی کا ارتکاب کر سکتے ہیں۔
حرم مکی پر حملے کے واقعے کے بعد سے سعودی حکومت مقامات مقدسہ کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے۔
-
سعودی عرب :بین الاقوامی لائسنس کی حامل خواتین ایک سال تک کاریں چلا سکیں گی
سعودی عرب میں بین الاقوامی اور غیرملکی ڈرائیونگ لائسنس کی حامل خواتین کو ان ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب میں اصلاحات پر عمل درامد میں اچھی پیش رفت جاری ہے: آئی ایم ایف
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے توقع ظاہر کی ہے کہ رواں برس سعودی عرب کی ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب: نامعلوم افراد کے ہاتھوں بریدہ کا میئر قتل
ابراہیم الغصن کی لاش کار شوروم کے قریب سے ملی
مشرق وسطی