عرب اتحاد کی یمن کے سیلاب سے متاثرہ جزیرے کے لیے ہنگامی امداد
یمن میں آئینی حکومت کی مدد کے لیے سرگرم عرب اتحاد نے کہا ہے کہ یمن کے سیلاب سے متاثرہ جزیرے سقطری کے متاثرین تک آج جمعہ کو ہنگامی امداد پہنچائی جا رہی ہے۔
جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ’العربیہ‘ چینل سے بات کرتے ہوئے عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا کہ اتحادی فوج یمن کی سرکاری فوج اور حکومت کے ساتھ مل کر سقطری جزیرے میں امدادی کاموں میں حصہ لے رہی ہے۔ عرب اتحاد کی طرف سے آج جمعہ کو سقطری میں ہنگامی امداد پہنچائی جا رہی ہے۔
ادھر یمن میں متعین سعودی عرب کے سفیر محمد آل جابر کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سقطری جزیرے میں مکونو طوفان کے نتیجے میں ہونےو الے نقصان کے ازالے کے لیے یمنی عوام کی ہرممکن مدد جاری رکھے گا۔ ایک ٹویٹ میں سعودی سفیرکا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی تعمیر نو کی ذمہ دار کمیٹی یمن میں امدادی کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ سیلاب اور طوفان سے متاثرہ جزیرہ سقطری میں ایک ریلیف مرکز قائم کیا گیا ہے جو مکونو طوفان اور سیلاب کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کے ازالے اور متاثرین کی مدد کے لیے کام کررہا ہے۔
-
"یمن میں حوثیوں کو مدد فراہم کرنے والوں پر امریکی پابندیاں قابل تحسین ہیں"
امریکا کے لئے سعودی عرب کے سفیر شہزادہ خالد بن سلمان نے یمنی حوثیوں کو بیلسٹک ...
بين الاقوامى -
یمن : صعدہ میں باغیوں کے میزائل لانچنگ پیڈز تباہ
یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے اتوار کو علی ...
مشرق وسطی -
یمن کی تعمیرِ نو کا بہت جلد سقطری سے آغاز ہوگا: سعودی سفیر
یمن میں متعیّن سعودی سفیر محمد سعید آل جابر نے کہا ہے کہ جزیرے سقطری سے بہت ...
بين الاقوامى