سعودی عرب:زیرحراست 9 ملزمان کا دشمن تنظیموں سے رابطوں کا اعتراف
سعودی عرب کے پبلک پراسیکیوشن کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ دشمن گروپوں سے تعلق کے الزام میں گرفتار 17 مشتبہ افراد میں سے 8 کو چھان بین کے بعد رہا کردیا گیا ہے جب کہ 9 ملزمان نے دشمن تنظیموں سے رابطوں کا اعتراف کیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی پراسیکیوشن دفتر سے جاری ایک بیان میں کا گیا ہے کہ سعودی عرب کی سلامتی کو داؤ پر لگانے کے شبے میں گرفتار ڈیڑھ درجن افراد میں سے آٹھ کو پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا گیاجب کہ نو ملزمان نے تفتیش کے دوران دشمن عناصر کے ساتھ رابطوں کا اعتراف کیا ہے۔
بیان میں کہا گیاہے کہ گرفتار ملزمان نے دشمن عناصر اور سعودی عرب مخالف تنظیموں کےساتھ رابطوں کا اعتراف کیا۔
انہوں نے حکومتی اداروں کے افراد کو اپنی صفوں میں بھرتی کرنے اور ملکی مفاد کو نقصان پہنچانے کے لیے حساس معلومات تک رسائی کی کوشش کی۔ اس کے علاوہ بیرون ملک سعودی عرب کے خلاف کام کرنے والے گروپوں کو مالی مدد فراہم کی گئی۔
پولیس نے شبے میں 17 افراد کو چند روز قبل حراست میں لیا تھا۔ ان میں سے 8 ملزمان کو رہا کردیا گیا ہے۔ رہائی پانے والوں میں پانچ خواتین اور تین مرد شامل ہیں۔ دیگر نو ملزمان میں پانچ مرد اور چار خواتین ہیں اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔
-
شاہ سلمان کے دورِ حکومت میں سعودی عرب میں تاریخی ڈھانچا جاتی اصلاحات
شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 2015ء میں شاہ عبداللہ کے انتقال کے بعد عنانِ اقتدار ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب میں شاہی ریزرو کونسل کی تشکیل کے لئے شاہی فرمان جاری
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایک شاہی حکم جاری کیا ہے جس کے تحت ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب میں اہم وزارتی تبدیلیوں اور تقرریوں کے لئے شاہی فرامین جاری
احمد الراجحی وزیر محنت، الشیخ عبدالطیف آل الشیخ اسلامی امور جبکہ شہزادہ بدر ...
بين الاقوامى