.

قطری شہریوں کو عمرے سے روکنے کے لیے سعودی ہدایات موصول نہیں ہوئیں: کویت ایئرویز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

کویت کی فضائی کمپنی نے سوشل میڈیا پر زیر گردش اُن خبروں کی تردید کی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ سعودی حکام نے یہ ہدایات جاری کی ہیں کہ عمرہ ادا کرنے کے خواہش مند قطری شہریوں کو "کویت ایئرویز" کی پروازوں پر سفر کرنے سے روک دیا جائے۔

کویت ایئرویز کے مینجمنٹ بورڈ کے چیئرمین یوسف الجاسم نے ایک اخباری بیان میں تصدیق کی ہے کہ ان کی کمپنی کو سعودی حکام کی جانب سے مذکورہ نوعیت کی کوئی ہدایات موصول نہیں ہوئیں.. بلکہ یہ ہدایات ہیں کہ قطری شہریوں کو پیشگی اجازت کے بغیر ہی عمرے کے لیے کویت ایئرویز کی پروازوں کے ذریعے سفر کی اجازت دی جائے۔

انہوں نے واضح کیا کہ سعودی حکام نے کویت ایئرویز کی پروازوں کے ذریعے عمرے کے لیے آںے والے قطری شہریوں کے استقبال کے واسطے جدہ کا کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ اور مدینہ منورہ کا پرنس محمد بن عبدالعزیز ایئرپورٹ مختص کیا ہے۔