ادلب میں اسدی فوج کی بمباری، سات بچوں سمیت 15 شہری جاں بحق
شام کے شمال مغربی شہر ادلب میں صدر بشارالاسد کی وفادار فوج کی بمباری کے نتیجے میں کم سے کم پندرہ شہری جاں بحق ہوگئے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق اسدی فوج بے تحریر شام محاذ نامی گروپ کے خلاف جوابی کارروائی کے طورپر شہری آبادی پر بمباری کی جس کے نتیجے میں سات بچوں سمیت کم سے کم پندرہ افراد مارے گئے۔
انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے’آبزرویٹری‘ نے بتایا ہے کہ اتوار کو اسدی فوج نے ادلب میں الفوعہ اور کفریات کے علاقوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں سات بچوں سمیت 15 افراد جاں بحق ہوگئے۔
قبل ازیں آبزرویٹری کی طرف سے جاری کی گئی رپورٹ میں چار بچوں اور گیارہ بڑی عمرکے شہریوں کی اموات کی تصدیق کی گئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق 10 شہری تفتناز قصبے پر بمباری سے مارے گئے۔ شامی فوج کے جنگی طیاروں نے علاقے میں ایک بنیادی مرکز صحت اور اسپتال پر بھی بم باری کی جس کے نتیجے میں طبی سروسز بھی متاثر ہوئی ہیں۔
’اے ایف پی‘ کے نامہ نگار کے مطابق اسدی فوج نے بنش اور رام حمدان قصبوں اور تحریر شام کے زیرقبضہ علاقوں سے متصل مقامات پر بمباری کی۔
انسانی حقوق آبزرور کے مطابق گذشتہ تین روز میں ادلب میں اسدی فوج اور اس کی حامی فورسز کے حملوں میں 51 شہری مارے جا چکےہیں۔
-
شام : اِدلب میں بشار حکومت کے پمفلٹس میں "ہتھیار ڈال دینے" کا مطالبہ
شام میں انسانی حقوق کے نگراں گروپ المرصد کے مطابق شامی حکومت کے ہیلی کاپٹروں نے ...
مشرق وسطی -
"تحرير الشام" تنظیم کے درجنوں جنگجو الیرموک سے اِدلب پہنچ گئے
شام میں جنگجو تنظیم ہیئۃ تحریر الشام (سابقہ النصرہ محاذ) کے درجنوں ارکان الیرموک ...
مشرق وسطی -
فرانس نے شام کے صوبے اِدلب میں انسانی المیے سے خبردار کر دیا
فرانس کے وزیر خارجہ جان ایف لودریاں نے خبردار کیا ہے کہ شام کے صوبے اِدلب میں ...
بين الاقوامى