لیبیا : قومی یک جہتی کی حکومت تشکیل دینے کے لیے مذاکرات
لیبیا میں سیاسی قوتیں پارلیمنٹ اور سینیٹ کے اتفاق رائے سے قومی یک جہتی کی حکومت تشکیل دینے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ پارلیمانی اور صدارتی انتخابات سے تقریبا چھ ماہ قبل اس اقدام کا مقصد سیاسی انقسام کا خاتمہ اور اقتصادی بحرانات اور سکیورٹی مسائل سے نمٹنا ہے۔
لیبیا کے ایک رکن پارلیمنٹ صالح فحیمہ نے انکشاف کیا ہے کہ "صدارتی کونسل کے بعض ارکان اور متعدد ارکان پارلیمنٹ کے درمیان قومی یک جہتی کی حکومت تشکیل دینے اور اس پر اعتماد کے اظہار کے لیے مذاکرات ہو رہے ہیں۔ اس سلسلے میں دونوں جانب سے کئی تجاویز پیش کی گئی ہیں"۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے فحیمہ نے واضح کیا کہ حالیہ تجویز اس بنیاد پر ہے کہ صدارتی کونسل اور اس کے سربراہ فائز السراج حکومت کی قیادت کریں گے اور وزراء کے نام تجویز کر کے اس کی تشکیل کی نگرانی انجام دیں گے۔
توقع ہے کہ عید الفطر کی تعطیلات کے بعد اس حکومت کا اعلان کر دیا جائے گا۔ اس طرح لیبیا میں دو حکومتوں کی موجودگی کے سبب حالیہ سیاسی انقسام اختتام کو پہنچے گا۔ ایک حکومت لیبیا کے مشرقی شہر البیضاء میں قائم ہے جس کی قیادت عبداللہ الثنی کے پاس ہے جب کہ دوسری حکومت دارالحکومت طرابلس میں فائز السراج کے زیر قیادت ہے۔
-
لیبیا: قذافی دور کے متعدد انٹیلی جنس افسر جیل سے رہا
لیبیا کے پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزارت انصاف نے ...
مشرق وسطی -
لیبیا میں القاعدہ کا اہم سیکیورٹی کمانڈر گرفتار
لیبیا کی فوج نے آج جمعہ کے روز ملک کے مشرقی شہر درنۃ میں ایک کارروائی کے دوران ...
بين الاقوامى -
لیبیا فوج نے درنہ بندرگاہ اور شہر کا کنٹرول سنھبال لیا
دہشت گرد اسلحہ، گولہ بارود اور لٹریچر چھوڑ کر فرار ہو گئے
بين الاقوامى