شامی شہریوں کی حج پر پابندی کی خبریں من گھڑت ہیں: سعودی عرب
امسال 18 ہزار شامی حاجیوں کے سعودی عرب استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں
سعودی عرب کی وزارت حج اور عمرہ نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سعودی حکومت نے شامی شہریوں کو حج پر آنے سے روک دیا ہے۔
سعودی وزارت حج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شامی شہریوں کے حج پر پابندی کی خبریں من گھڑت ہیں۔ حکومت نے 18000 شامی شہریوں کے حج کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ ان میں شامی عازمین حج کے ہمراہ آنے والے طبی اور انتظامی عملے کے 850 افراد بھی شامل ہیں۔
خیال رہے کہ سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے حج اور عمرہ کے مواقع پر فراہم کی جانے والی سہولیات اور خدمات پر شامی حجاج کرام نے الریاض کی تعریف کی ہے۔
سعودی عرب کی وزارت حج کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شامی پاسپورٹ کے حامل افراد کو حج کی ادائی سے روکنے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ شام سمیت کسی بھی دوسرے ملک کے مسلمانوں کو فریضہ حج کی ادائی سے روکنے کا کوئی حکم جاری نہیں کیا گیا ہے۔ سعودی حکومت رنگ، نسل، زبان اور دیگر کسی بھی قسم کے امتیازات سے بالا تر ہوکر دنیا بھر کے مسلمانوں اور فرزندان توحید کے فریضہ حج کی ادائی میں ان کی مدد کو اپنا فرض سمجھتا ہے۔ بیان میں مزید کہاگیا ہے کہ سنہ 1439ھ کے حج کے موقع پر دنیا بھر کے80 ممالک سے لاکھوں عازمین حج کی رجسٹریشن مکمل کرلی گئی ہے۔
-
حج بارے جھوٹ بولنے والے قطر کا زوال حیرت کی بات نہیں: قرقاش
متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے کہا ہے کہ حج کے بارے ...
مشرق وسطی -
مسجد حرام کے آئمہ، علما اور وزیر حج کی شاہ سلمان سے ملاقات:تصاویر
خادم الحرمین الشریفین کی جانب سےسرکاری عمال کی افطاری
مشرق وسطی -
یمن میں حج وعمرہ ٹور آپریٹرز کمپنیاں بھی حوثیوں کے زیرعتاب
’باغیوں نے حج وعمرہ جیسے مقدس فریضے کو بھی سیاست کی بھینٹ چڑھا دیا‘
مشرق وسطی