وڈیو : مسجد اقصی میں دیوارِ برّاق سے اینٹ نکل کر گرنے کا منظر
مسلمانوں کے قبلہ اوّل مسجد اقصی کی جنوب مغربی سمت میں واقع دیوار کی ایک بڑی اینٹ نکل کر زمین پر گر پڑی۔ پیر کی دوپہر پیش آنے والے اس واقعے نے مسجد اقصی کے انتظامی امور کے ذمّے دار محکمہِ اسلامی اوقاف کو غیض و غضب میں مبتلا کر دیا۔ اوقاف کو اندیشہ ہے کہ مسجد کے اطراف جاری اسرائیلی کھدائی کے نتیجے میں مزید انہدام ہو سکتے ہیں۔
فلسطینی سرکاری خبر رساں ایجنسی (WAFA) کے مطابق مذکورہ اینٹ اسی سمت سے نکل کر گری ہے جس طرف 1969ء میں اسرائیلی بلڈوزروں نے "خانقاہ" الفخریہ منہدم کی تھی۔
پیر کے روز ہونے والے واقعے سے متعلق سامنے آنے والا وڈیو کلپ دیوار برّاق کے علاقے میں نصب سکیورٹی کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کیا۔ وڈیو میں صحن کے جنوبی جانب دیوار سے ایک بڑی اینٹ نکل کر گرتے ہوئے دیکھی جا سکتی ہے۔
ادھر بیت المقدس کے فلسطینی مفتی اعظم شیخ محمد حسین نے "وفا" نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ "ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ کیا ہو رہا ہے۔ یقینا دیوار میں نصب اینٹ خود سے نکل کر نہیں گر سکتی بلکہ اس کی وجوہات ہیں اور شاید یہ کُھدائی ہو۔ اس اینٹ کا گرنا خبردار کر رہا ہے کہ قابض اسرائیلی حکام کی جانب سے مسجد اقصی کے اطراف گڑبڑ کی جا رہی ہے"۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اسلامی اوقاف کا محکمہ متاثرہ جگہ کا معائنہ کر رہا ہے تا کہ معاملہ واضح ہو سکے تاہم یقینا یہ اینٹ مسجد کے اطراف جاری کھدائی کے سبب نکلی ہے۔
-
شہزادہ ولیم کا مسجد اقصیٰ سمیت بیت المقدس کے اہم مقدس مقامات کا دورہ
ڈیوک آف کیمبرج شہزادہ ولیم نے اپنے پہلے دورہ فلسطین کے آخری روز مقبوضہ بیت المقدس ...
مشرق وسطی -
مسجد اقصیٰ کشیدگی، اسرائیل سے تمام رابطے معطل
فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے جمعہ کی شام ایک بیان میں کہا ہے کہ مشرقی ...
مشرق وسطی -
مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں اور قابض حکام کے درمیان کشیدگی میں اضافہ
"العربیہ" نیوز چینل کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصی کے ایک ...
مشرق وسطی