عراق میں نماز جمعہ کے بعد ملک گیر مظاہرے جاری
عراق کے کئی بڑے شہروں میں آج جمعہ کو نماز جمعہ کے اجتماعات کےبعد مہنگائی، بدامنی اور ابتر معاشی صورت حال پرقابو پانے میں ناکامی پر حکومت کے خلاف وسیع پیمانے پر مظاہرے جاری ہیں۔
عراق کے دارالحکومت بغداد میں ’العربیہ‘ کے نامہ نگار نے بتایا کہ جمعہ کے روز عراق کے جنوبی علاقوں، وسطی شہروں، دارالحکومت بغداد اور شمالی علاقوں میں ’حقوق مظاہرے‘ کے عنوان سے احتجاج کیا جا رہا ہے۔ نامہ نگار کے مطابق نماز جمعہ کے اجتماعات کے بعد لوگ مساجد سے ریلیوں کی شکل میں سڑکوں پر نکل رہےہیں۔
عراق میں یہ احتجاج سول سوسائٹی اور سوشل میڈیا پر جاری مہمات کے جلو میں جاری ہے۔ ان مہمات میں شہروں سے حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکلنے اور اپنے حقوق کے حصول کے لیے مظاہرے کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
درایں اثناء عراقی پارلیمنٹ کے سابق اسپیکر سلیم الجبوری اور الحکمہ گروپ کے سربراہ عمار الحکیم نے حکومت سےمطالبہ کیا ہے وہ شہریوں کے جائز مطالبات تسلیم کریں۔ دونوں رہ نماؤں کا کہنا ہے کہ حکومت کو چاہیئے کہ وہ شہریوں ک معاشی حالات بہتر بنانے کے لیے اقدامات کرے تاکہ ملک میں جاری احتجاج کا خاتمہ کیا جاسکے۔
-
ایران : اصفہان میں پھر سے عوامی احتجاج ، مظاہرین پر سکیورٹی فورسز کا دھاوا
ایران کے وسطی صوبے اصفہان میں بدھ کی صبح ایک بار پھر مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا ...
بين الاقوامى -
عراق : 3 ہفتوں کے عوامی احتجاج کے بعد بجلی کے وزیر کی برطرفی
عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے ملک کے بجلی کے وزیر قاسم الفہداوی کو برطرف کرنے کے ...
مشرق وسطی -
ایران میں احتجاج میں شریک طلبہ کی گرفتاری ، امریکا کی جانب سے سخت مذمت
امریکی وزارت خارجہ نے ایرانی انقلابی عدالتوں کی جانب سے درجنوں ایرانی طلبہ کے خلاف ...
بين الاقوامى