بیٹے کی رہائی میں ٹال مٹول پرقذافی کی بیوہ کی ’یو این‘ میں شکایت
لیبیا کے مقتول لیڈرکرنل معمر قذافی کی بیوہ صفیہ فرکاش نے اقوام متحدہ کے جنیوا میں انسانی حقوق ہائی کمیشن کو شکایت کی ہے کہ لیبیا کے حکام نے اس کے بیٹے الساعدی القذافی کی رہائی کے عدالتی فیصلے پرعمل درآمد سے انکار کردیا ہے۔
قذافی خاندان کے وکیل خالد الزایدی نے ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کوبتایا کہ صفیہ فرکاش کی طرف سے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کو دی گئی درخواست میں لیبیا کی ’عین زارہ‘ نامی جیل کے میں قید اپنے بیٹے الساعدی القذافی کی فوری رہائی کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے ھاشم علی بشر اور ھیثم احمد عبداللہ القبائلی المعروف ھیثم التاجروی کو الساعدی کی رہائی میں رکاوٹ کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے الساعدی القذافی پر عاید الزامات بے بنیاد قرار دیتے ہوئے انہیں بری کردیا ہے مگر جیل حکام عدالتی احکامات پرعمل درآمد میں ٹال مٹول سے کام لے رہےہیں۔
خیال رہے کہ ھاشم علی بشر لیبیا کی قومی وفاق حکومت کے سربراہ فائز السراج کے سیکیورٹی مشیر جب کہ ھیثم التاجوری طرابلس انقلابی بریگیڈ سے منسلک ہیں اور یہ گروپ طرابلس کے بیشتر علاقوں پر قابض ہے۔
قذافی فیملی کے وکیل الزایدی کا کہناہے کہ الساعدی القذافی کی بریت کے بعد اسے ظالمانہ قید میں رکھنا بین الاقوامی قوانین کی رو سے سنگین جرم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوانی انسانی حقوق چارٹر کے آرٹیکل 9 کےتحت عدالت کی طرف سے بری ہونے والے کسی بھی شخص کوحراست میں رکھنا نہ صرف عدالتی امورمیں مداخلت بلکہ بین الاقوامی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
-
لیبیا کی خواتین ’تشدد‘ اور فرسودہ روایات کا مقابلہ کیسے کر رہی ہیں؟
لیبیا میں سنہ 2011ء کو سابق مردآہن کرنل معمر قذافی کی حکومت کے خاتمے کے بعد ملک ...
بين الاقوامى -
لیبیا کی سرکاری فوج کا ملک کے 90 فی صد علاقے پر کنٹرول کا دعویٰ
تُرکی اور قطر پر لیبیا میں دہشت گردوں کی معاونت کا الزام
بين الاقوامى -
لیبیا میں کنٹینر میں دم گھٹنے سے 8 غیرقانونی تارکین وطن ہلاک
لیبیا میں غیرقانونی طریقے سے یورپ منتقلی کی کوشش کے دوران بند کنٹینر میں دم گھٹنے ...
بين الاقوامى