سفرِ حج کو’خوش گوار‘ بنانے کی ہماری مساعی کی پوری دنیا معترف ہے: گورنر مکہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

خادم الحرمین الشریفین کے مشیر اور مکمہ معظمہ کےگورنر شہزادہ خالد الفیصل نے کہا ہے کہ کسی عوامی اجتماعی کی اتنی زیادہ میڈیا کوریج رواں سال دنیا کے کسی دوسرے مقام پر نہیں دیکھی گئی جتنی کہ اس بار حج کی عظیم الشان کامیابی کی کوریج کی گئی۔

مکہ معظمہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ’ حج جیسے ایمان پرور سفر کو مفید اور خوش گوار بنانے کے حوالے سے پوری دنیا سعودی عرب کی انتظامی، سیاسی اور مادی قابلیتوں کی معترف ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے سیکیورٹی اداروں سے منسلک اہلکار بھی جذبہ ایمانی کے ساتھ حجاج کرام کی راحت وآسانی کے لیے کام کرتے ہیں۔ ہمیں ان پر بجا طورپر فخر ہے۔ دنیا میں ایسی کون سی پولیس ہے جو اپنے جوتے تک اتار کر دوسرے کو دے دے۔ خود پیاسا رہے اور اپنے حصے کا پانی کسی حاجی کو پلائے۔ معاصر تاریخ کے سلامتی کے اداروں میں ایسی روایت نہیں پائی جاتی، مگر ہماری پولیس اخلاق حسنہ کے اس جلیل اور عظیم منصب پر فائز ہے جس پرہمیں فخر ہے۔ وہ حجاج سے کہتے ہیں کہ تم بے فکر ہو کر مناسک حج ادا کرتے رہو، ہم تمہارے لیے ہرخدمت بجا لاتے رہیں گے۔

گورنر مکہ نے وضاحت کی کہ حجاج کرام کی ایک سے دوسرے مقام تک منتقلی اور ان کی نقل حرکت کے لیے جدید ترین آلات اور ٹیکنالوجی کا استعمال کررہے ہیں۔ آنے والے وقتوں میں آپ میری اس بات کو یاد کیا کریں گے کہ ہم نے مکہ معظمہ کو دنیا کا سب سے بڑا’اسمارٹ سٹی‘ بنا دیا ہے۔ جمرات پروجیکٹ ہمیں شاہ عبداللہ رحمہ اللہ اور شہزادہ متعب کی خدمات کی یاد دلاتا ہے۔

خیال رہے کہ سرکاری اعدادو شمار کے مطابق رواں سال بیس لاکھ سے زاید فرزندان توحید فریضہ حج ادا کررہے ہیں۔ ان کی سلامتی کے لیے 18 ہزار سیکیورٹی اہلکار اور ہزاروں کی تعداد میں سول خدمت گذار موجود ہیں۔ صحت کے شعبے کے30 ہزار کاکن،25 اسپتال اور180 ایمبولینسیں حجاج کرام کی خدمت پر مامور ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں