صحن مطاف میں فی گھنٹہ ایک لاکھ ساٹھ ہزار زائرین کی گنجائش کا ہدف
صحن مطاف کی وسعت کے حوالے سے خادم الحرمین الشریفین کا توسیعی پروجیکٹ اپنی نوعیت کا جدید ترین منصوب ہے جس کا مقصد ایک گھنٹے میں صحن مطاف میں ایک لاکھ 7 ہزار زائرین کی موجودگی کو یقینی بنانا ہے۔
سعودی حکومت کی طرف سے صحن مطاف میں طواف کی گنجائش میں اضافے کا خواب پورا کرلیا ہے۔ صحن مطاف کی چار منزلیں اور پانچ مناسیب قائم کیے گئے ہیں جب کہ 279 ہزار نمازیوں کی اضافی گنجائش پیدا کی گئی ہے۔