ادلب میں 29 لاکھ افراد کی زندگی خطرے میں ہے: دی میستورا
تُرکی، ایران اور روس ادلب میں جنگ ٹالنے کے لیے اقدامات کریں
شام کے لیے اقوام متحدہ کے مندوب اسٹیفن ڈی میستورا نے خبردار کیا ہے کہ شام کے ادلب شہر میں اپوزیشن اور عسکری گروپوں کے خلاف جنگ کی صورت میں وہاں پر رہنے والے 29 لاکھ افراد کی زندگیاں خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔ انہوں نے روس، ایران اور ترکی پر زور دیا ہے کہ وہ ادلب میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان جنگ ٹالنے کے لیے اقدامات کریں۔
جنیوا میں اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران دی میستورا نے تینوں ممالک ایران، روس اور ترکی سے مطالبہ کیا کہ وہ ادلب میں خون خرابہ نہ ہونے دیں۔ جنگ کی صورت میں حکومت اور مسلح گروپ کلورین گیس سمیت دیگر کیمیائی ہتھیار استعمال کرسکتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں ادلب میں لاکھوں لوگوں کی زندگیاں داؤ پر لگ سکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ادلب میں عسکری گروپوں کے خلاف کسی قسم کی کارروائی سے قبل شہریوں کے پرامن اور محفوظ انخلاء کے لیے محفوظ راستہ دیا جائے ورنہ وہاں پر انسانی المیہ رونما ہونے سے نہیں روکا جاسکتا۔
ڈی میستورا کا کہنا تھا کہ میں ذاتی طورپر خود ادلب میں پہنچ کر عام شہریوں کے تحفظ کے لیے انسانی کوری ڈور قائم کرنے کے لیے تیار ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ جنگ کی صورت میں ادلب میں 29 لاکھ افراد لقمہ اجل بن سکتےہیں۔ ادلب میں جنگ عالمی برادری کے لیے بھی خطرے کی گھنٹی ہے۔
انہوں نے روس، ترکی اور ایران پر زور دیا کہ وہ ادلب میں خون خرابہ روکنے کے لیے اقدامات کریں اور ادلب میں کلورین گیس کے استعمال کے خطرات کا تدارک کریں۔
اقوام متحدہ کے مندوب کا کہنا تھا کہ ادلب میں النصرہ اور القاعدہ کے 10 ہزار جنگجو موجود ہیں۔ ان کے خلاف فوجی کارروائی وہاں پر کوئی نیا انسانی المیہ پیدا کرسکتی ہے۔
-
یمن میں تیسری مرتبہ ہیضہ کی وباء پھوٹ پڑی، متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ
اقوام متحدہ کے ایک ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے خبردار کیا ہے کہ یمن کو ممکنہ طور پر ...
مشرق وسطی -
یمن : صعدہ اور حجہ کے محاذوں پر200 سے زیادہ حوثی جنگجو اور کمانڈر ہلاک
یمن کے دو صوبوں صعدہ اور حجہ میں گذشتہ تین روز کے دورا ن میں یمنی فوج کے ...
بين الاقوامى -
یو این ماہرین کی ’جانبدارانہ ‘ رپورٹ کا قانونی جواب دیا جائے گا: عرب اتحاد
رپورٹ میں یمن میں حوثی ملیشیا کی حمایت میں سرگرم ایران کے کردار کو یکسر ...
بين الاقوامى