امارات : 95 برس کے شہری کی تیسری شادی کی وڈیو وائرل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

متحدہ عرب امارات کے ایک شہری سعید علی الشحی کی 95 سال کی عمر میں تیسری شادی کی وڈیو نے سوشل میڈیا پر دُھوم مچا دی ہے۔ دُلہن کی عمر تیس سے چالیس برس کے درمیان ہے۔

وڈیو میں بزرگ دولہا مکمل صحت مند اور چاق و چوبند نظر آ رہے ہیں۔ شادی کی تقریب راس الخیمہ میں منعقد ہوئی جس میں الشحی کے دوست و احباب اور بیٹے بیٹیوں نے شرکت کی۔

شادی کی تقریب کا انتظام روایتی طریقے سے دولہا کے گھر کے احاطے میں کیا گیا۔ اماراتی روزنامے "الخلیج" سے گفتگو کرتے ہوئے الشحی کے بیٹوں نے کہا کہ دُور دراز کے علاقوں سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد کے تقریب میں آ کر ان کے والد کو مبارک باد پیش کرنا اُن کے لیے حیران کُن ہے۔

یاد رہے کہ نوّے کی دہائی کی عمر والے الشحی روایتی تلواریں اور خنجر بنانے کے ماہر ہیں۔ اُن کی 15 اولادیں ہیں جن میں 10 بیٹے اور 5 بیٹیاں ہیں۔ سب سے بڑی اولاد کی عمر 50 برس اور سب سے چھوٹی اولاد ڈیڑھ برس کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں