’کرد فورسز‘ ادلب پرحملے میں اسد رجیم کی مدد کریں گی:ترکی
ترکی نے کہا ہے کہ شام کے شہر ادلب پر فوجی کشی کی صورت میں شام میں موجود کرد فورسز ’پروٹیکشن یونٹس‘ اسد رجیم کی مدد کرے گی۔
خیال رہے کہ ادلب شام میں اپوزیشن کے حامیوں کے زیرکنٹرول آخری سب سے بڑا شہر ہے جہاں اسدرجیم، روس اور ایران مل کر ایک بڑے فوجی حملے کی تیاری کررہے ہیں۔ اقوام متحدہ اور عالمی برادری نے ادلب میں بڑے پیمانے پر خون ریزی اور انسانی جانوں کے ضیاع پر خبردار کیا ہے۔
ترکی کے وزیر خارجہ مولود جاویش اوگلو نے ایک بیان میں کہا کہ ادلب پرحملے کی صورت میں ’پروٹیکشن یونٹس‘ نامی کرد جنگجو اسد رجیم کی مدد کرسکتے ہیں۔ اس گروپ کو امریکا کی مدد حاصل رہی ہے اور ترکی بار بار امریکا سے پروٹیکشن یونٹس کو عسکری اور مالی امداد فراہم کرنے پر خبردار کرتا رہا ہے۔ تاہم ’داعش‘ کے خلاف جنگ میں ترکی کے حلیف امریکا کا موقف ہے کہ شمال مشرقی شام سے داعش کے خاتمے میں کرد اور عرب جنگجوؤں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔
ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکیوں کو چاہیے کہ وہ خطے میں اپنے حقیقی حلیفوں کے ساتھ تعاون کریں۔ امریکا کی طرف سے کرد جنگجوؤں کی معاونت خود امریکا کے مفاد میں نہیں کیونکہ امریکا ادلب میں شامی فوج کی کارروائیوں کی مخالفت کررہا ہے اور اس کے شام میں موجود حمایت یافتہ اسد رجیم کی مدد کرسکتے ہیں۔
ترک وزیر خارجہ نے اپنے ایک مکتوب میں کہا ہے کہ ان کا ملک حمایت الشعب [پیپلز پروٹیکشن یونٹس] کو دہشت گرد گروہ قرار دے چکا ہے۔ یہ گروپ امریکا کی طرف سے حاصل کردہ اسلحہ اور جنگی سامان استعمال کرتا ہے۔ چند ماہ قبل اس گروپ نے اسد رجیم کے ساتھ بھی ایک سمجھوتہ کیا تھا جس میں فریقین نے ادلب میں اپوزیشن کے خلاف فوجی آپریشن میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون پر اتفاق کیا تھا۔
ترکی کا کہنا ہے کہ ادلب میں خون ریزی روکنے کے لیے انقرہ ماسکو اور تہران کے ساتھ مل کر کام کررہا ہے۔ ترک وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ ادلب میں فوجی کارروائی سے خطے میں مزید عدم استحکام پیدا ہوگا۔
-
ترکی ادلب میں بشار الاسد کے خلاف ایک لاکھ جنگجو جمع کرنے میں کامیاب ہو سکے گا ؟
شام میں اِدلب صوبے کے اطراف بشار کی فوج کی جانب سے روسی فضائیہ کی معاونت سے عسکری ...
مشرق وسطی -
روس، ترکی اور ایران ادلب کے عوام کو تحفظ فراہم کریں: گوٹیرس
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل ’انتونیو گوٹیرس‘ خبردار کیا ہے کہ شام کے ...
بين الاقوامى -
شام میں کنٹرول پوائنٹس کی جانب ترکی کی عسکری کُمک میں اضافہ
شام میں انسانی حقوق کے نگراں گروپ المرصد کے مطابق ترکی نے شام میں اپنے کنٹرول ...
مشرق وسطی