شاہ سلمان کی امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے آج منگل کے روز امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات کی۔ سعودی خبر رساں ایجنسی SPA کے مطابق ملاقات ریاض کے قصرِ یمامہ میں سعودی فرماں روا کے دفتر میں ہوئی۔
ملاقات میں دونوں دوست ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات اور خطّے کی موجود صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف بن عبدالعزیز، امریکا میں سعودی سفیر شہزادہ خالد بن سلمان، وزیر مملکت اور کابینہ کے رکن ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان اور وزیر خارجہ عادل الجبیر اور امریکی وزیر خارجہ کے سیاسی امور کے نائب ڈیوڈ ہیل بھی موجود تھے۔
اس سے قبل امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے بتایا تھا کہ وزیر خارجہ مائیک پومپیو ریاض کے بعد ترکی جائیں گے۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ دونوں سربراہان نے امریکا اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور خطے میں ہونے والی تازہ پیش رفت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
صدر ٹرمپ نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے استنبول میں لاپتا ہونے کے واقعے کی تحقیقات کے سلسلے میں سعودی عرب اور ترکی کے درمیان تعاون کو سراہا۔ سعودی قیادت نے اس واقعے کے تعلق سے تمام تفصیل کو منظرعام پر لانے کا عزم ظاہر کیا۔
-
سعودی عرب کے شمال مغرب میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، عملہ شہید
سعودی وزارت دفاع کے ذمّے دار ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ مملکت کے شمال مغرب میں ایک ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب کے حوالے سے سوال پر دبئی کے ولی عہد نے کیا جواب دیا ؟
سوشل میڈیا پر دبئی کے علی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم کا ایک وڈیو کلپ ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب کے روایتی مقام کو ضرر پہنچانے والی ہر چیز مسترد کرتے ہیں : کویت
کویت نے سعودی عرب کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ ایسی تمام ...
مشرق وسطی