حوثیوں کے تربیتی کیمپ پر اتحادی فوج کی بمباری، دسیوں جنگ جُو ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن کے دارالحکومت صنعاء میں عرب اتحادی فوج نے ایران نواز حوثی باغیوں کے ایک تربیتی کیمپ پر بم باری کی ہے جس کے نتیجےمیں دسیوں جنگجو ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

"العربیہ" چینل کی رپورٹ کے مطابق یہ کارروائی دارالحکومت صنعاء کے شمال مغرب میں واقع ایک تربیتی کیمپ پر کی گئی جس میں بڑی تعداد میں حوثی جنگجو موجود تھے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ جنگی طیاروں نےضلاع ھمدان ڈاریکٹوریٹ میں "الشعاب" کے مقام پر چھ فضائی حملے کیے جس کے نتیجےمیں دسیوں حوثی ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بمباری کےنتیجے میں سیکڑوں حوثی زخمی ہوئے ہیں۔ حوثیوں کے خلاف یہ اپنی نوعیت کا بڑا حملہ ہے جس میں بڑی تعداد میں باغی مارےگئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں