ایوارڈ کا مقصد عربی زبان وادب کے فروغ کی حوصلہ افزائی کرنا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کی حکومت نے عربی زبان وادب بالخصوص فصیح عربی شاعری کے فروغ اور اس کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک نئے ثقافتی ایوارڈ کا اعلان کیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے منظور لینے کے بعد شہزادہ عبداللہ الفیصل ایوارڈ کا اعلان شاہی مشیر شہزادہ خالد الفیصل نے اتوار کےروز ایک ثقافتی تقریب کے دوران کیا۔

شہزادہ خالد الفیصل کاکہنا تھا کہ ثقافتی ایوارڈ کے اعلان کا مقصد عربی شاعری کی نشرو اشاعت، اس کے وجود، فروغ، عرب قصیدہ گوئی کی معاون تحریکوں کی مدد، اس کی تاریخ،شاعری کی اصناف،اوزان، قوافی کے فروغ اور اس میدان میں کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

ایک ملین ریال مالیت کے ثقافتی ایوارڈ کو تین حصوں میں تقسیم کرکے ادا کیا جائے گا۔ پانچ لاکھ ریال معاصر شاعر کو دیئے جائیں گے۔ اس کا انتخاب ایک کمیٹی کرے گی۔ شاعر کے لیے ضروری ہے کہ فصیح عربی زبان میں اس کی شاعری کے کم سے کم تین دیوان شائع ہو چکے ہو۔ نیز اسے شاعری کی تمام اصناف کا ملکہ حاصل ہو۔

ایوارڈ کا دوسرا حصہ 3 لاکھ ریال رکھا گیا ہے۔ یہ رقم عرب تھیٹر شاعری کے لیے مختص ہے جب کہ 2 لاکھ ریال معاصر شعراء کے کلام کی گائیکی کے لیے مقررہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں