یمنی فوج کی صعدہ میں پیش قدمی ، نئے ٹھکانے آزاد
یمن میں عسکری ذرائع کے مطابق سرکاری فوج نے صعدہ صوبے کے شمالی ضلع رازح میں نئے ٹھکانے آزاد کرا لیے ہیں۔ اس دوران حوثی ملیشیا کے متعدد ارکان ہلاک ہو گئے۔
یمنی فوج کے سیونتھ بریگیڈ کے ذرائع نے بدھ کی شام یمنی میڈیا کو بتایا کہ رازح کے محاذ پر الجثامہ، آل سبتان، القرن، حوالی، تباب، شرقی المقران کے تزویراتی علاقوں کو باغیوں سے واپس لے لیا گیا ہے۔ دو گھنٹے سے زیادہ جاری رہنے والی شدید جھڑپوں میں حوثیوں کے 7 ارکان مارے گئے جب کہ 11 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔
اسی علاقے میں اتحادی لڑاکا طیاروں نے حوثی جنگجوؤں کو لے کر جانے والی ایک گاڑی کو تباہ کر دیا۔ علاوہ ازیں حملوں میں باغیوں کی دیگر کمین گاہوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
دوسری جانب یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفتھ بدھ کے روز صنعاء میں حوثی قیادت سے ملاقات کرنے کے بعد الحدیدہ شہر کے دورے پر روانہ ہو گئے۔ روسی خبر رساں ایجنسی "اسپٹنک" نے اقوام متحدہ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ "مارٹن گریفتھ بدھ کو صنعاء پہنچے تھے۔ انہوں نے وہاں حوثی عہدے داران سے بات چیت کی اور پھر الحدیدہ روانہ ہو گئے۔ گریفتھ الحدیدہ سے اردن کے دارالحکومت عمان کا رخ کریں گے"۔
ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ گریفتھ الحدیدہ میں کسی عسکری فریق سے ملاقات نہیں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق مارٹن گریفتھ سیاسی عمل کے دوبارہ آغاز کے لیے اقوام متحدہ کے مذاکرات کار ہیں۔
-
سویڈن میں یمن امن مذاکرات دسمبر کے اوائل میں ہوں گے: جیمز میٹس
یمن کی قانونی حکومت اور حوثی باغی اقوام متحدہ کے زیر اہتمام امن مذاکرات میں شرکت ...
بين الاقوامى -
یمن کی امداد کے حوالے سے سعودی عرب اور امارات کی پاسداری تاریخی ہے: قرقاش
متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے باور کرایا ہے کہ ...
مشرق وسطی -
یو اے ای اور ریاض کا یمن کے لئے 500 ملین ڈالر اضافی امداد کا اعلان
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے یمن کو درپیش انسانی بحران سے نپٹنے کے لئے ایک ...
مشرق وسطی