یمن کے مغربی ساحل پرحوثیوں کا اہم فیلڈ کمانڈر ساتھیوں سمیت ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

یمن کے مغربی ساحلی محاذ پر اتحادی فوج نے حملے میں حوثی باغیوں کا ایک اہم فیلڈ کمانڈر اور اس کے کئی ساتھی ہلاک ہوگئے۔ حوثی باغیوں کی طرف سے بھی اپنے کمانڈر اور جنگجوئوں‌ کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق فضائی حملے میں مارے جانے والےحوثی کمانڈر محمد عبداللہ ابو خرفشہ المعروف "ابو نذیر" کو جمعہ کے روز شمال مغربی یمن کی حجۃ گورنری میں دفن کیا گیا تاہم اس کے مارے جانے کی جگہ اور وقت کے تفصیل بیان نہیں کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ابو نذیر دو روز قبل مغربی ساحل محاذ الحدیدہ میں 30 دیگر جنگجوئوں کے ساتھ مارا گیا تھا۔

ادھر یمن کی سرکاری فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ابو خرفشہ نے الحدیدہ گورنری کے وسط میں الصالح شہر میں حملہ کیا اور جوابی کارروائی میں وہ ہلاک ہوگیا۔ یمنی فوج کے العمالقہ بریگیڈ کے مطابق حوثی فیلڈ کمانڈر کےساتھ اس کے 30 دیگر جنگجو ساتھی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ مقتول حوثی کمانڈر حجۃ گورنری کے حوثیوں‌کی طرف سے مقرر کردہ گورنر یحییی ابو خرفشہ کا بھائی ہے۔ ایک سال قبل اس کا ایک دوسرا بھائی بھی حجۃ میں فضائی حملے میں ہلاک ہوگیا تھا۔

یمن کے غیر سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران حوثیوں کے 1526 جنگجو ہلاک ہوچکے ہیں۔ باغیوں کو سب سے زیادہ جانی اور مالی نقصان الحدیدہ گورنری میں پہنچا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں