سعودی ولی عہد علاقائی دورے پر بحرین پہنچ گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز خطے کے عرب ممالک کے دورے کے دوران متحدہ عرب امارات کے بعد خلیجی ریاست بحرین پہنچ گئے ہیں۔

بحرین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ولی عہد محمد بن سلمان خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر خلیجی ممالک کا دورہ کررہے ہیں۔ وہ اس دورے کےدوران دوسرے مرحلے پر گذشتہ شام کو منامہ پہنچے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

ولی عہد محمد بن سلمان آج بحرینی قیادت سے دو طرفہ امور،علاقائی اور عالمی مسائل پر بات چیت کریں گے۔

خیال رہے کہ ولی عہد محمد بن سلمان نے خلیجی ممالک کا دورہ گذشتہ جمعرات کو امارات سے شروع کیا تھا۔ انہوں نے اماراتی ولی عہد الشیخ محمد بن زاید سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں جس کے بعد وہ منامہ روانہ ہوگئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں