مثالی تعلقات نے سعودی عرب اور امارات کو مربوط کر رکھا ہے: ولی عہد
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کو مثالی اور خصوصی تعلقات نے ایک دوسرے سے مربوط کر رکھا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ولی عہد نے یہ بات اتوار کے روز امارات کے دورے کے اختتام اور بحرین روانگی سے قبل کہی۔
سعودی ولی عہد نے کہا کہ ہماری خواہش ہے متحدہ عرب امارات کی دوستی سمندروں سے گہری ہو اور مشترکہ تعاون کا دائرہ مزید وسیع ہونا چاہیے۔ دونوں ملک پہلے بھی مثالی اور خصوصی تعلقات لڑی میں پروئے ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان گذشتہ جمعرات کو متحدہ عرب امارات کے تین روزہ دورے پر ابو ظہبی پہنچے تھے۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے امارات کے صدر الشیخ خلیفہ بن زاید آل نھیان اور ولی عہد الشیخ محمد بن زاید کو برقی پیغامات میں ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔
-
سعودی ولی عہد شاہ سلمان کی ہدایت پر عرب ممالک کے دورے پر روانہ
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن ...
بين الاقوامى -
سعودی ولی عہد کی بحرینی فرمانروا سے ملاقات
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے پڑوسی ملک بحرین کے دورے ...
مشرق وسطی -
سعودی ولی عہد علاقائی دورے پر بحرین پہنچ گئے
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز خطے کے عرب ممالک کے دورے کے ...
مشرق وسطی