سعودی ولی عہد شاہ سلمان کی ہدایت پر عرب ممالک کے دورے پر روانہ
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر مختلف عرب ملکوں کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔
سعودی عرب کے شاہی دیوان کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق’’ ولی عہد سعودی عرب کے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر تعلقات کو مضبوط بنانے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں ۔ وہ برادر ممالک کے ساتھ تعاون اور ابلاغ کا فروغ چاہتے ہیں،اس مقصد کے لیے وہ جمعرا ت کی شب مختلف عرب ممالک کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں‘‘۔
وہ اپنے دورے کا آغاز متحدہ عرب امارات سے کررہے ہیں۔اس کے بعد وہ دوسرے ممالک میں جائیں گے۔