سابق امریکی صدر جارج بش کی وفات پر سعودی قیادت کی تعزیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سابق امریکی صدر جارج بش کی وفات پر بش خاندان سے گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق شاہ سلمان کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ خادم الحرمین الشریفین اور ولی عہد محمد بن سلمان نے بش خاندان کو الگ الگ برقی پیغامات میں سابق صدر جارج ڈبیلو بش کی وفات پر دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔ سعودی قیادت نے تعزیتی پیغامات میں کہا ہے کہ سعودی عرب دکھ کی اس گھڑی میں امریکا اور بش خاندان کے ساتھ ہے۔

تعزیتی پیغامات میں کہا گیا ہے کہ جارج بش کی وفات سے سعودی عرب ایک غم خوار دوست سے محروم ہوگیا۔

ادھر ولی عہد محمد بن سلمان نے بھی اپنے تعزیتی پیغام میں بش خاندان سے دُکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سابق صدر جارج بش کی وفات امریکی قوم کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ سعودی عرب بھی ایک عظیم دوست سے محروم ہوگیا۔ امید ہے کہ بش خاندان آنجہانی جارج بش کی وفات کا صدمہ جلد بھول جائے گا۔

خیال رہے کہ سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش سینیر94 سال کی عمر میں انتقال کرگئےتھے۔

ان کے اہل خانہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سینیئر جارج بش کہے جانے والے صدر کا جمعے کی شام کو انتقال ہو گيا۔

وہ دوسری جنگ عظیم کے پائلٹوں میں شامل تھے۔ سنہ 1964 میں ریپبلکن کی جانب سے سیاست میں اترنے سے قبل وہ ٹیکسس میں تیل اور پیٹرول کے بڑے تاجر تھے۔

رواں سال ان کی اہلیہ بابرا بش کا بھی انتقال ہوا ہے۔ ان کے انتقال کے ایک ہفتے بعد اپریل میں انھیں ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے شعبے میں رکھا گیا تھا۔ انھیں کسی قسم کا انفیکشن ہو گیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں