سیرین ڈیموکریٹک فورسز کا ترکی کے کسی بھی حملے کی بھرپور مزاحمت کا عزم
شام میں امریکا کی حمایت یافتہ سیرین ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ ان کی فورسز ترکی کے کسی بھی حملے کا پوری طاقت سے جواب دیں گی ،،، تاہم وہ کسی بھی حملے کو روکنے کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھیں گی۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی کو دیے گئے انٹرویو میں مظلوم کوبانی نے کہا کہ واشنگٹن نے اس بات کی سنجیدہ کوششیں کی ہیں کہ کرد جنگجوؤں پر ترکی کے حملے کو روکا جائے تاہم ضروت اس امر کی ہے کہ امریکا اس حوالے سے مزید کوششیں کرے۔ کرد جنگجو ترکی کے ساتھ سرحد کے نزدیک شمالی شام کے وسیع رقبے پر کنٹرول رکھتے ہیں۔
کوبانی نے مزید کہا کہ "ہم کسی بھی حملے کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں اور بھرپور انداز سے جواب دیں گے"۔
مظلوم کوبانی ،،، سیرین ڈیموکریٹک فورسز اور کرد پیپلز پروٹیکشن یونٹس کے بانی رکن ہیں۔
-
سیرین ڈیموکریٹک فورسز ایک بار پھر ہجین میں داعش کے خلاف سرگرم
دریائے فرات کے مشرقی کنارے پر سیرین ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) شام میں داعش ...
مشرق وسطی -
شام: سیرین ڈیموکریٹک فورسز کے ہاتھوں داعش کا خطر ناک ترین دہشت گرد گرفتار
کرد اور عرب گروپوں پر مشتمل "سیرین ڈیموکریٹک فورسز" (ایس ڈی ایف) نے جمعے ...
مشرق وسطی -
دیر الزور میں سیرین ڈیموکریٹک فورسز کے خلاف داعش تنظیم کے حملے
شام کے صوبے دیر الزور میں سیرین ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) کئی روز سے داعش تنظیم ...
مشرق وسطی