اسرائیل کا لبنان کی سرحد پر حزب اللہ کی ایک اور سرنگ کی نشاندہی کا دعویٰ
اسرائیل نے لبنان کی سرحد پر گرین لائن کے اندر تک کھودی گئی حزب اللہ کی ایک اور سرنگ کی موجودگی کا دعویٰکیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اسرائیل نے لبنان کی سرحد پر متعین اقوام متحدہ کی امن فوج کو بتایا ہے کہ اس نے سرحد پرحزب اللہ کے جنگجوئوں کی کھودی گئی ایک اور سرنگ کا پتا چلایا ہے۔ ایک ماہ کے دوران یہ چوتھی سرنگ ہے جس کی نشاندہی کی گئی ہے۔
اسرائیل کی طرف سے یہ دعویٰ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب دوسربی جانب یو این امن فوج 'یونیفیل'کے سربراہ نے لبنانی وزیراعظم سعد حریری سےملاقات کی ہے۔ سعد حریری نےکہا ہے کہ لبنان کے دفاع کی ذمہ داری کسی تنظیم پر نہیں بلکہ لبنانی فوج کے کندھوں پر ہے۔ نیز یہ کہ بیروت اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کی قرارداد 1701 کی مکمل پابندی کرے گا۔
خیال رہے کہ چند ہفتے قبل اسرائیل نے لبنان کی سرحد پر حزب اللہ کی زیرزمین سرنگوں کی موجودگی کا دعویٰ کیا تھا۔ اس کے بعد اسرائیل نے لبنانی سرحد پر 'شمال کی ڈھال' کے نام سے حزب اللہ کی سرنگوں کی تلاش اور ان کی مسماری کے لیے آپریشن شروع کر رکھا ہے۔
اسرائیل نے لبنان کی جنوبی سرحد پر خار دار تاریں لگا کر سرحد سیل کردی ہے جس کےبعد لبنانی فوج بھی ہائی الرٹ ہوگئی ہے۔
'یونیفیل' نےحزب اللہ کی جانب سے اسرائیل کے اندر تک سرنگوں کی کھدائی کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ سرحد پر حزب اللہ کی طرف سے کھودی گئی دو سرنگوں کی موجودگی کا پتا چلایا گیا ہے۔ دوسری جانب لبنان نے اسرائیل پرفضائی حدود کی خلاف ورزی کا بھی الزام عاید کیا ہے۔
-
اسرائیل کا لبنان کے سرحدی علاقے میں حزب اللہ کی چوتھی سرنگ کا سراغ لگا نے کا دعویٰ
اسرائیل نے لبنان کے سرحدی علاقے میں شیعہ ملیشیا حزب اللہ کی چوتھی سرنگ ...
مشرق وسطی -
اسرائیل کا لبنان کی سرحد پر حزب اللہ کی دوسری سرنگ کی نشاندہی کا دعویٰ
اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ لبنان کی سرحد پر متمرکز اس کے اہلکاروں نے لبنانی شیعہ ...
مشرق وسطی -
اسرائیل نے سرحدی علاقے میں سرنگوں کا کوئی ثبوت نہیں دیا: لبنان
لبنان کی پارلیمان کے اسپیکر نبیہ بری نے کہا ہے کہ اسرائیل نے دونوں ملکوں کے ...
مشرق وسطی