عراق : القائم میں کار بم دھماکا ، متعدد افراد ہلاک اور زخمی
عراق میں سکیورٹی ذرائع نے جمعے کی صبح بتایا ہے کہ مغربی صوبے انبار میں القائم ضلعے میں ایک عوامی بازار کو گولہ بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے دھماکے کا نشانہ بنایا گیا۔
عراقی وزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنرل سعد معن کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 16 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں 4 سکیورٹی اہل کار بھی شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں اصل ہدف الحصیبہ بازار میں گشت کرنے والا ہنگامی فورس کا دستہ تھا۔
دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے جائے حادثہ کا گھیراؤ کر لیا اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کی کارروائی آسان بنانے میں مدد کی۔
یاد رہے کہ دسمبر 2015 میں عراق کے مغربی صوبے انبار کو داعش سے آزاد کرا لیے جانے کے بعد صوبے میں سکیورٹی کے حوالے سے صورت حال مستحکم دیکھی جا رہی تھی۔
-
امریکا شام سے فوجیوں کو واپس بلائے گا،مگر داعش کے خلاف جنگ جاری رکھے گا: پومپیو
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ شام میں موجود امریکی فوجیوں کو ...
مشرق وسطی -
مشرقی شام میں داعش کے حملے، 32 جنگجو جنگ کا ایندھن
شام میں عرب اور کرد جماعتوں کے اتحاد شامی ڈیموکریٹک فورس کے خلاف داعش کے جوابی ...
مشرق وسطی -
ترکی کا ہدف داعش کے خلاف جنگ نہیں بلکہ کرد نشانے پر ہیں: فارن پالیسی
'ایردوآن اور ٹرمپ کی دشمنی جلد دوستی میں بدلنے والی ہے'
بين الاقوامى